گھڑي
ٹک ٹک-ٹک ٹک-ٹک ٹک-ٹک ٹک-
ٹک ٹک-ٹک ٹک-ٹک ٹک-ٹک ٹک۔
ٹک ٹک ٹک ٹک گانے والي
چين نہ کچھ آرام ہے تجھ کو
جتنے بھي ہيں کام ہمارے
وقت کي تو نے قد ر سکھائي
وقت پہ آنا وقت پر جانا
ہوتے ہيں اپنے وقت پہ سارے
ہر دم گيت سنانے والي
کام سے اپنے کام ہے تجھ کو
تو نے سدھارے تونے سنوارے
سُستي سب دنيا سے اُڑائي
وقت پہ سونا وقت پہ کھانا
ہيں جو ضروري کام ہمارے
تو جو نہ ہوتي وقت گنواتے
وقت پہ ہم اسکول نہ جاتے
شاعر کا نام : اختر شيراني
پيشکش: شعبہ تحرير و پبشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
تتلي