سورج کي کرنوں کا گيت (ايک انگريزي نظم کا لفظي ترجمہ)
سنہري سورج نے آسماں پر
يہ راگ تھا کرنوں کي زباں پر
ترس گيا دھوپ کو زمانہ
جو آج کر دو ہميں روانہ
گھٹا کے پردوں کو چاک کر ديں
چمن کو کيچڑ سے پاک کر ديں
يہ گيت گاتي ہوئي جہاں ميں
ہر ايک گھر ميں ہراک مکاں ميں
جو بچے اس وقت سو رہے ہيں
وہ چپ ہيں بے ہوش ہو رہے ہيں
يہ ان کے گالوں پہ گرتي ہيں جب
يہ ان کے بالوں پہ گرتي ہيں جب
رسيلي لے ميں سنا ر ہي ہيں
ہوائيں بھي گيت گا رہي ہيں
بس اٹھ کھڑے ہو ہماري خاطر
اور اس پہ ديکھو تمہاري خاطر
يہ تحفہ تم جانتے ہو کيا ہے؟
وہ ديکھو سورج چمک رہا ہے
کہا کہ کيا بھيجوں ميں زميں کو؟
زميں پہ جانے دو تم ہميں کو!
ہيں کب سے چھائي ہوئي گھٹائيں
زمين پر نور جا بچھائيں!
زمين پر روشني لٹائيں
درختوں سے کھيليں اور کھلائيں
چھما چھم آئيں سنہري کرنيں
مچل کے چھائيں سنہري کرنيں
يہ ان کے بستر پہ جھومتي ہيں
يہ ان کي آنکھوں کو چومتي ہيں
تو گال ہو جاتے ہيں سنہري
تو بال ہو جاتے ہيں سنہري
کہ "اٹھو!جاگ اٹھو پيارے بچو!"
کہ "آو اب کھيلو پيارے بچو!
يہ سوچو آئے ہيں ہم کہاں سے
يہ تحفہ لائے ہيں آسماں سے
سنہري سورج کي روشني ہے
شفق کي وادي لہک رہي ہے"
شاعر کا نام : اختر شيراني
پيشکش: شعبہ تحرير و پبشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
کہاني کا سماں