• صارفین کی تعداد :
  • 2227
  • 12/29/2011
  • تاريخ :

حضرت مريم عليها السلام ( حصّہ دوّم )

حضرت مریم علیها السلام  کا مزار

حضرت مريم خدا کي خاص کنيز -بيت المقدس ميں ہر وقت رہائش - اللہ کي طرف سے جنت کے کھانے و ميوے- برگزيدہ مخلوق- بہت بڑے امتحان ميں کامياب ہوئي- 3 گھنٹہ يا 3 دن کے بچے نے اپني نبوت اپني کتاب اور اپنے بابرکت ہونے کي خبر دے کر کے اپني والدہ ماجدہ کي عصمت کي گواہي دي اوربتايا مجھے والدہ ماجدہ سے بہترين سلوک کا حکم ملا ہے- پھر مريم کے پاؤ ں  کے نيچے چشمہ جاري ہوا- خشک درخت سے تر و تازہ کھجوريں-يہ اللہ کي طرف سے اظہارہے کہ جو ميرا بن جائے خواہ عورت ہو يا مرد- ميں اس کا بن جاتا ہوں ، عزت کي محافظت ميرا کام، اشکالات کے جوابات ميري طرف سے اوروہ سب کو ايسے برگزيدہ لوگوں (مرد ہو يا عورت)کے سامنے جھکا ديتا ہے -توميرے سامنے جھک جا- دنيا تيرے سامنے سرنگوں ہو گي- حضرت مريم کي تعريف و ثناء ارشاد رب العزت ہے: وَإِذْ قَالَتِ الْمَلاَئِکَةُ يَامَرْيَمُ إِنَّ اللہ اصْطَفَاکِ وَطَہَّرَکِ وَاصْطَفَاکِ عَلٰي نِسَاءِ الْعَالَمِيْنَ يَامَرْيَمُ اقْنُتِيْ لِرَبِّکِ وَاسْجُدِيْ وَارْکَعِيْ مَعَ الرَّاکِعِيْنَ "اور (وہ وقت ياد کرو) جب فرشتوں نے کہا اے مريم- اللہ نے تمہيں برگزيدہ کيا ہے اور تمہيں پاکيزہ بنايا ہے اور تمہيں دنيا کي تمام عورتوں سے برگزيدہ کيا ہے اے مريم اپنے رب کي اطاعت کرو اور سجدہ کرتي رہو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرتي رہو-" (آل عمران :42-43)

 إِذْ قَالَتِ الْمَلاَئِکَةُ يَامَرْيَمُ إِنَّ اللہ يُبَشِّرُکِ بِکَلِمَةٍ مِّنْہُ اسْمُہُ الْمَسِيْحُ عِيسَي ابْنُ مَرْيَمَ وَجِيْہًا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَمِنَ الْمُقَرَّبِيْنَ وَيُکَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَہْدِ وَکَہْلًا وَّمِنَ الصَّالِحِيْنَ قَالَتْ رَبِّ أَنّٰيْ يَکُوْنُ لِيْ وَلَدٌ وَّلَمْ يَمْسَسْنِيْ بَشَرٌ قَالَ کَذٰلِکِ اللہ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ إِذَا قَضٰي أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُوْلُ لَہ کُنْ فَيَکُوْنُ وَيُعَلِّمُہُ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيْلَ-

 " جب فرشتوں نے کہا اے مريم- اللہ تجھے اپني طرف سے ايک کلمے کي بشارت ديتا ہے جس کا نام مسيح عيسيٰ ابن مريم ہو گا وہ دنيا و آخرت ميں آبرو مند ہوگا اور مقرب لوگوں ميں سے ہوگا اور وہ لوگوں سے گہوارہ ميں گفتگو کرے گا اور صالحين ميں سے ہوگا- مريم نے کہا- پروردگار! ميرے ہاں لڑکا کس طرح ہو گا مجھے تو کسي شخص نے ہاتھ تک نہيں لگايا- فرمايا ايسا ہي ہوگا- اللہ جو چاہتا ہے خلق فرماتا ہے- جب وہ کسي امر کا ارادہ کر ليتا ہے تو اس سے کہتا ہے - ہو جا تو وہ ہو جاتا ہے- اور (اللہ) اسے کتاب و حکمت اور توريت و انجيل کي تعليم دے گا-" (آل عمران :45-48) اللہ حضرت مريم کو طاہرہ، منتخب ہو اور پاکيزہ ہونے کي سند کے ساتھ عالمين کي عورتوں کي سردار قرار دے رہا ہے- کلمة اللہ - روح اللہ کي ماں اعجاز خدا کا مرکز - طہارة و پاکيزگي کا مرقع ايسے ان لوگوں کي اللہ تعريف کرتا ہے مرد ہو يا عورت- "عورت بھي خداکي معزز مخلوق ہے-"

منبع : صادقين ڈاٹ کام

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان