کيا ہم بھي عيد غدير کي اہميت کو اجاگر کرنے ميں اپنا حصّہ ڈال سکتے ہيں ؟ ( حصّہ دوّم )
اسکول کا طالب علم کيسے اپنا حصّہ ڈالے ؟
* طالب علم اپنے اسکول اور کلاس کي تزئين و آرائش کرکے اس دن کي خوشيوں کو دوبالا کر سکتا ہے -
* دوسرے بچوں کا منہ ميٹھا کرنے کے ليۓ وہ ٹافيوں کا ايک پيکٹ اپنے دوستوں ميں بانٹ کر سب کو اس خوشي ميں شريک کر سکتا ہے -
* اپني کلاس کي ديوار پر عيد غدير سے متعلق چارٹ لگا کر وہ عيد غدير کي تبليغ ميں اپنا حصّہ ڈال سکتا ہے -
* مدرسے ميں عيد غدير کے حوالے سے کسي پروگرام ميں تلاوت يا تقرير کرکے وہ اس دن کي اہميت کو اجاگر کرنے ميں اپنا حصّہ ڈال سکتا ہے -
ايک تاجر اپنا حصّہ کيسے ڈالے ؟
* اس خوشي کے روز کي مناسبت سے اپنے گاہکوں کو فروخت کي جانے والي اشياء پر خصوصي رعايت دے کر ايک تاجر يا دوکاندار نيکي کے اس کام ميں اپنا حصّہ ڈال سکتا ہے -
* عيد غدير کے موقع پر اس کے پاس آنے والے ہر گاہک کو مٹھائي يا ٹافياں لکھا کر وہ دوسروں کو عيد غدير کي خوشي ميں شريک کر سکتا ہے -
* اپني دوکان ميں عيد غدير کے متعلق ايک پوسٹر يا اشتہار لگا کر وہ عيد غدير کے متعلق آگاہي پيدا کر سکتا ہے -
* عيد غدير کے موقع پر اسے چاہيۓ کہ اپني دوکان کو سجاۓ تاکہ اس دن لوگوں کو ايک انفرادي کيفيت نظر آۓ -
معاشرے کا ايک عام شخص کيسے اپنا حصّہ ڈال سکتا ہے ؟
* کوئي بھي شخص عيد غدير کے موقع پر مسجد ميں نمازيوں کو دعوت کھلا کر عيد غدير کا مبلغ بن سکتا ہے -
* عيد غدير کے دن نذري دے کر کوئي بھي شخص اس دن کي تبليغ ميں اپنا حصّہ ڈال سکتا ہے -
* اس دن اپنے دوستوں يا خاندان کے افراد کو عيد غدير سے متعلق کتاب يا سي ڈي تحفے کے طور پر دے کر ان ميں عيد غدير کے متعلق آگاہي پيدا کي جا سکتي ہے -
*کوئي بھي شخص اپنے گھر ميں اس خوشي کے موقع پر ايک چھوٹے سے جشن کا اہتمام کرکے عيد غدير کي تبليغ ميں اپنا حصّہ ڈال سکتا ہے -
* عيد غدير کے موقع پر سيد خاندان سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کرکے وہ نيکي کما سکتا ہے -
* اس عيد کے موقع پر اپنے اردگرد کے مزدور لوگوں مثلا ڈاکيے ، گھريلو ملازم ، محلے کي صفائي کرنے والے يا اس طرح کے دوسرے مستحق افراد ميں عيدي بانٹ کر عيد غدير کے متعلق آگاہي ميں کوئي بھي شخص اپنا حصّہ ڈال سکتا ہے -
* اپنے محلے اور ہمسايوں ميں مٹھائي بانٹ کر اس دن کي ياد کو زندہ رکھا جا سکتا ہے -
* اپنے گھر يا محلے کو سجا کر کوئي بھي شخص عيد غدير کي تبليغ ميں اپنا حصّہ ڈال سکتا ہے -
* عيد کے موقع پر دوسروں سے گلے مل کر يا مصافحہ کرکے مبارک باد پيش کرنے سے اس دن کي ياد کو زندہ رکھا جا سکتا ہے -
* اس دن کے موقع پر جشن کا اہتمام کيا جانا چاہيۓ اور جشن کا اہتمام کرنے والي کميٹي کے افراد کي حوصلہ افزائي کے ليۓ انعامات تقسيم کيۓ جانے چاہيۓ اور کوئي بھي شخص اس نيک کام ميں اپنا حصّہ ڈال سکتا ہے -
* نشرياتي اداروں سے وابستہ افراد اپنے مقالوں ، پروگراموں اور تحارير ميں اس دن پر روشني ڈال کر اس دن کي آگاہي ميں اپنا حصّہ ڈال سکتے ہيں -
* اپنے دوست احباب اور خاندان کے افراد کو ايس ايم ايس يا فون کرکے اس دن کي مبارک باد پيش کي جا سکتي ہے -
شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
کيا ہم بھي عيد غدير کي اہميت کو اجاگر کرنے ميں اپنا حصّہ ڈال سکتے ہيں ؟