• صارفین کی تعداد :
  • 2057
  • 10/31/2011
  • تاريخ :

حضرت امام علي (ع)، جھاد ميں نبي اکرم (ص) کے ساتھ (حصّہ دوّم)

حضرت امام علي عليہ السلام

اسلام کے بھادر امام (ع) نے اس کا مقابلہ کرنے کےلئے پھل کي اور ايسي تلوار ماري کہ اس کے دونوں پيرکٹ گئے جس سے وہ زمين پر گر کر اپنے ھي خون ميں لوٹنے لگا ---

امام (ع) نے اُسے اسي کي حالت پر چھوڑديا، اس کے ٹکڑے ٹکڑے نھيں کئے يھاں تک کہ وہ کچھ دير بعدخون نکل جانے کي وجہ سے ھلاک ھو گيا ،مسلمان اُ س کے مرنے سے اتنے ھي خوش ھو ئے جتنے مشرکين اُس کے مرنے سے محزون ھوئے اور سست پڑگئے ، اس کے پرچم کو قريش کے دوسرے افراد نے سنبھالا ، امام (ع) نے ان کا مقابلہ کيا ، اپني تلوار سے اُن کے سروں کو کاٹ ڈالا ، معاويہ کي ماں ھند قريش کے جذبات ابھارکر ان کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکارھي تھي اور جب ان ميں سے کو ئي پيچھے ہٹ جاتاتھا تو اس کو سرمہ اور سلائي ديکر کہتي تھي: تو عورت ھے اور سرمہ لگالے -

در حقيقت يہ بڑے ھي افسوس کي بات ھے کہ مسلمان شرمناک شکست اور عظيم نقصانات سے روبرو ھوئے جن کي وجہ سے اسلام کا فاتحہ پڑھا جانا قريب تھا، اس کي وجہ يہ تھي کہ لشکر اسلام کي ايک جماعت نے نبي کي جنگي ھدايات پر عمل نھيں کيا، رسول اسلام (صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم) نے تير اندازوں کي ايک جماعت کو عبداللہ بن جبير کي قيادت ميں ايک پھاڑ پر تعينات کرديا تھا تاکہ وہ پيچھے سے مسلمانوں  کي حمايت کرتے رھيں اور ان کو تاکيد فرما دي تھي کہ اپني جگہ سے نہ ھلنا ، ان کے تير اندازوں نے اپنے تيروں سے قريش کے لشکر کو بہت زيادہ نقصان پھنچايا جس سے قريش اپنا مال اور اسلحہ چھوڑ کر بھاگ کھڑے ھوئے اور مسلمان مال غنيمت جمع کرنے ميں لگ گئے جب تير اندازوںنے يہ حالت ديکھي کہ مسلمان مال غنيمت اٹھارھے ھيں تو ان سے نہ رھا گيا اور اُن ميں سے بعض افراد اپني جگہ چھوڑ کر مسلمانوں کے ساتھ مال غنيمت اٹھانے ميں مصروف ھو گئے انھوں نے نبي کے مقرر کردہ قانون کي مخالفت کي اور اپني جگہ چھوڑ بيٹھے ،جب خالد بن وليد نے يہ ديکھا تو اُس نے پھاڑ پر باقي بيٹھے ھوئے تير اندازوں کو قتل کرکے پيچھے سے نبي (صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم) کے اصحاب پر حملہ کرديا اور ان کے کچھ افراد کو قتل کر ڈالا اور مسلمانوں کے لشکر کے بڑے بڑے سرداروں کو پيچھے ہٹنے پر مجبور کرديا-

بشکريہ: بلاغہ ڈاٹ نيٹ

متعلقہ تحريريں:

علي جو آئے تو ديوارِ کعبہ بھي مسکرائي تھي يا علي کہہ کر

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں (حصہ نهم)

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں (حصہ هشتم)

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں (حصہ هفتم)

فضائلِ علي عليہ السلام علمائے اہلِ سنت کي نظر ميں (حصہ ششم)