• صارفین کی تعداد :
  • 3351
  • 8/8/2011
  • تاريخ :

کارنامہ

کارنامہ

جب پڑھائي کرتے کرتے بور ہو جاتا ہوں ميں

داب کربلا بغل ميں فيلڈ پر آتا ہوں ميں

پھر نہيں دنيا و مافيہا کا کچھ رہتا خيال

کھيلتا جاتا ہوں ميں بس کھيلتا جاتا ہوں ميں

ڈيڈ پچ ہو اور ”‌سلو” بالر تو ميرے عيش ہيں

فاسٹ پچ اور تيز بالر ہو تو گھبراتا ہوں ميں

”‌اِن کٹر، آ ؤٹ کٹر سے ہو کر بالکل بے نياز

بند کرکے آنکھ بس بلا گھما جاتا ہوں ميں

جب ميں چھکا مارتا ہوں اور وہ ہو جاتا ہے کيچ

اپني سعي نارسا پر جھينپ سا جاتا ہوں ميں

فاروя جاتا ہوں ميں گگلي اٹھانے کے ليے

عقب ميں اپنے مگر وکٹيں گري جاتي ہوں ميں

سنچري کرنے کا دل ميں لے کر جاتا ہو خيال

ليکن اکثر لے کے انڈر ہي پٹ آتا ہوں ميں

ہو کے اب محتاط کھيلوں گا ميں اگلے ميچ ميں

ہر دفعہ يہ کہہ کے اپنے دل کو سمجھاتا ہوں ميں

 

بشکريہ ؛ بزم ساتهي


متعلقہ تحريريں:

ظالم شير اور ہاتھي

دريا

جنگل کا بادشاہ

بہادر کسان

چاند تارا