• صارفین کی تعداد :
  • 3639
  • 8/4/2011
  • تاريخ :

چوہوں کا اجلاس

چوہا

چوہوں نے اجلاس بلايا

جس ميں ان کا باس بھي آيا

سب نے يہ آواز اٹھائي

مشکل ميں ہيں ہم سب بھائي

مانو بلي تنگ کرتي ہے

اکثر ہم سے جنگ کرتي ہے

ظالم ہے وہ شير کي خالہ!

ليتي ہے بس ايک نوالہ

کھا گئي کتنے ہمارے بھائي

منو کے ابا چنو کي تائي

جينا ہے دشوار ہمارا!

کوئي نہيں غم خوار ہمارا

کب تک جان بچائيں گے ہم

اک دن مارے جائيں گے ہم

کيسے چھپ چھپ کر دن کاٹيں

اس سے بہتر ہے مر جائيں

آ ؤ آج سے ايک ہوجائيں

مل کر بلي سے ٹکرائيں

آج ہي اس کے ہم گھر جائيں

اپنے شہر سے اسے بھگائيں

سن کر وہ تقرير بچارے

آگئے جوش ميں چوہے سارے

بلي کے وہ گھر کي جانب

فوج کي صورت بڑھنے لگے سب!

پہنچے اس کے در پر وہ جب

ديکھ کے وہ حيران ہوئے سب!

گھر ميں اور نہ تھا کوئي

بستر پر تھي بلي سوئي!

جب وہ کودے گھر کے اندر

جاگ اٹھي وہ آہٹ سن کر

چوہے ايسے ڈر کر بھاگے

باس تھا ان کا سب سے آگے

بشکريہ ؛ بزم ساتهي


متعلقہ تحريريں:

جنگل کا بادشاہ

بہادر کسان

چاند تارا

منا

دونوں شير