• صارفین کی تعداد :
  • 3904
  • 6/20/2011
  • تاريخ :

ثعلبہ

بسم الله الرحمن الرحيم

''ثعلبہ بن حاطب انصاري'' ايك غريب آدمى تھا،روزانہ مسجد ميں آيا كرتا تھا اس كا اصرار تھا كہ رسول اكرم (ص) دعا فرمائيں كہ خدا اس كو مالا مال كردے_ حضور (ص) نے اس سے فرمايا:

''مال كى تھوڑى مقدار جس كا تو شكر ادا كر سكے مال كى كثرت سے بہتر ہے جس كا تو شكر ادا نہ كرسكے''_

كيا يہ بہتر نہيں ہے كہ تو خدا كے پيغمبر (ص) كى پيروى كرے اور سادہ زندگى بسر كرے _

ليكن ثعلبہ مطالبہ كرتا رہا او ر آخر كار اس نے پيغمبر اكرم (ص) سے عرض كيا كہ ميں آپ (ص) كو اس خدا كى قسم ديتا ہوں جس نے آپ (ص) كو حق كے ساتھ بھيجا ہے_ اگر خدا نے مجھے دولت عطا فرمائي تو ميں اس كے تمام حقوق ادا كروں گا_ چنانچہ آپ (ص) نے اس كے لئے دعا فرمائي_

ايك روايت كے مطابق زيادہ وقت نہيں گذرا تھا كہ اس كا ايك چچا زاد بھائي جو بہت مال دار تھا، وفات پاگيا اور اسے بہت سى دولت ملي_

ايك اور روايت ميں ہے كہ اس نے ايك بھيڑ خريدى جس سے اتنى نسل بڑھى كہ جس كى ديكھ بھال مدينہ ميں نہيں ہوسكتى تھى _ اس لئے انھيں مدينہ كے آس پاس كى آباديوں ميں لے گيا اور مادى زندگى ميں اس قدر مصروف ہوگيا كہ نماز با جماعت تو كيا نماز جمعہ ميں بھى نہ آتا تھا ايك مدت كے بعد رسول اكرم (ص) نے زكوة وصول كرنے والے عامل كو اس كے پاس زكوة لينے كے لئے بھيجا ليكن اس كم ظرف كنجوس نے نہ صرف خدائي حق كى ادائيگى ميں پس وپيش كيا بلكہ شرع مقدس پر بھى اعتراض كيا اور كہا كہ يہ حكم جزيہ كى طرح ہے يعنى ہم اس لئے مسلمان ہوئے تھے كہ جزيہ دينے سے بچ جائيں_ اب زكوة دينے كى شكل ميں ہم ميں اور غير مسلموں ميں كون سافرق باقى رہ جاتا ہے_ حالانكہ اس نے نہ جزيہ كا مطلب سمجھا تھا اور نہ زكوة كا اور اگر اس نے سمجھا تھا تو دنيا پرستى جو اسے حقيقت كے بيان او راظہار حق كى اجازت نہيں ديتى تھي،غرض جب حضرت رسول اكرم (ص) نے اس كى باتيں سنيں تو فرمايا:

''يا ويح ثعلبہ يا ويح ثعلبہ''_

''وائے ہو ثعلبہ پر ہلاكت ہو ثعلبہ پر

قصص القرآن

منتخب از تفسير نمونه

تاليف : حضرت آيت الله العظمي مکارم شيرازي

مترجم : حجة الاسلام و المسلمين سيد صفدر حسين نجفى مرحوم

تنظيم فارسى: حجة الاسلام و المسلمين سير حسين حسينى

ترتيب و تنظيم اردو: اقبال حيدر حيدري

پبليشر: انصاريان پبليكيشنز - قم


متعلقہ تحريريں:

""روح خدا"" سے كيا مراد ہے؟

فرشتے جناب مريم سے باتيں كرتے ہيں

حضرت عيسى عليہ السلام كى ولادت كا سر آغاز

جناب مريم كے سرپرست حضرت زكريا (ع)

مريم عليہا السلام كى پرورش كے لئے قرعہ كشي