• صارفین کی تعداد :
  • 4559
  • 3/2/2011
  • تاريخ :

رازداری

رازداری

ایک دن ایک شخص ابوسعید کے پاس آیا اور کہنے لگا ؛ ( اے شيخ ! میں آپ کے پاس آیا ہوں تاکہ آپ مجھے کچھ اسرار حق بتائيں )

شیخ نے کہا آج واپس لوٹ جاؤ کل آنا  تو رازحق تمہيں سکھاؤں گا .

وہ شخص چلا گیا اور اگلے دن پھر شیخ کی خدمت میں آیا ۔ شیخ نے ایک چوہا ایک چھوٹے سے صندوقچے میں چھپا رکھا تھا اوراس صندوقچے کو مضبوطی سے بند کر رکھا تھا ۔ جب وہ شخص آیا تو شیخ نے وہ صندوقچہ اسے دیا اورکہا کہ اسے لے جاؤ لیکن اسے کھولنے کی کوشش نہ کرنا ۔

وہ شخص اس صندوقچے کولے کرچلا گیا لیکن اس کے اندر یہ وسوسہ پیدا ہوتا جا رہا تھا کہ آخر اس کے اندر ہے کیا ؟ اس صندوقچے میں کون سا راز پوشیدہ ہے ؟! ہوائے نفس کے وسوسے نے بالآخراس کواس بات پر مجبور کر ہی دیا کہ وہ صندوقچہ کھول دے جیسے ہی اس نے صندوقچہ کھولا ایک چوہا اس سے باہرنکلا اور بھاگ گیا ۔ وہ شخص شیخ کے پاس آیا اور بولا : میں نے آپ نے رازحق جاننے کی درخواست کی تھی اورآپ نے جواب میں مجھے چوہا دے کرلوٹا دیا ؟

شیخ نے جواب دیا اے درویش میں نے  تجھے چوہا صندوقچے میں بند کرکے دیا تھا تو اسے نہيں چھپا سکا تو پھر تجھے راز الہی کیسے بتا دوں کہ تو اس کو محفوظ رکھ سکے ؟


متعلقہ تحریریں :

قوم عاد

لوہار اور عورت

آٹے کا تھیلہ

ایمانداری  کا انعام

 ایمانداری کا انعام (حصّہ دوّم)