ذیابطیس کے مرض میں ورزش کے فوائد ( حصّہ سوّم )
ایروبیک ورزشیں
ایروبیک ورزش جسم کے بنیادی پٹھوں کو فعال کر دیتی ہے اور دل کی دھڑکن کو تیز کر دیتی ہے ۔ اس طرح ورزش کرنے کے دوران سانس کی رفتار تیز ہو جاتی ہے اور جسم کو زیادہ آکسیجن کی فراہمی ممکن ہو جاتی ہے ۔
اس طرح کی ورزش کو اگر ہفتے میں پانـچ دن انجام دیا جاۓ اور ہر دن ورزش کا دورانیہ 30 منٹ رکھا جاۓ تو اس کے خاطر خواہ فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔
اگر آپ نے ایک لمبے عرصے سے ورزش نہیں کی ہے تو لازمی طور پر کسی قریبی فیزیوتراپسٹ ڈاکٹر سے اس بارے میں مشورہ حاصل کریں ۔ فیزیوپراپسٹ ، آپ کو ورزش شروع کرنے سے پہلے جسم کو گرم کرنے کا طریقہ اور ورزش کرنے کے بعد جسم کو ٹھنڈا کرنے کے طریقوں سے آگاہ کر سکتا ہے ۔ پس ایروبیک ورزش کو بڑے آرام سے ہر روز 5 سے 10 منٹ کے لیۓ انجام دیں اور پھر ہر روز تھوڑا بہت اس کا دورانیہ زیادہ کریں ۔
مندرجہ ذیل باتوں کا دھیان رکھیں ۔
٭ چہل قدمی کرتے ہوۓ ہشاش بشاش رہیں ۔
٭ تفریحی مقامات کی سیر کرتے ہوۓ زیادہ تر پیادہ روی کریں ۔
٭ سیڑیاں چڑتے ہوۓ اس کا بات کا خیال رکھیں کہ کہیں آپ کے جوڑوں اور ہڈیوں میں درد تو نہیں ۔ اگر آپ کو درد کی شکایت ہے تو قریبی فیزیوتراپسٹ سے رجوع کریں ۔
٭ تیراکی کریں
٭ کسی پرامن اور پرسکون فضا میں سائیکل سواری کریں ۔
٭ والی بال، باسکٹ بال اور اس طرح کے دوسرے کھیل بھی بےحد مفید ہیں ۔
قدرتی ورزشیں
وزن اٹھانے سے یا سپرنگ کو کھینچنے سے پٹھوں کو تقویت پہنچتی ہے ۔ ایسی ورزش کو ہفتے میں تین بار انجام دینے سے پٹھوں کو بےحد فائدہ پہنچتا ہے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ انسانی جسم میں جس قدر پٹھے زیادہ اور چربی کمتر ہو توانائی کا استعمال اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پٹھوں والی بافتیں کالری کا استعمال زیادہ کرتی ہیں جس کی وجہ سے انسولین کی مقدار بھی جسم میں مناسب رہتی ہے ۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ ورزش کے شروع کرنے سے پہلے لازمی طور پر کسی قریبی فیزیوتراپسٹ سے مشورہ اور رہنمائی حاصل کریں ۔
کھنچاؤ والی ورزشیں :
کھنچاؤ والی ورزشیں بدن کی لچک میں اضافہ کرتی ہیں ، ڈپریشن کو کم کرتی ہیں اور پٹھوں کے درد سے نجات دلاتی ہیں ۔
آپ کا فیزیوتراپسٹ ہی آپ کو بہتر بتا سکتا ہے کہ کونسی ورزش آپ کے لیۓ زیادہ مفید ہے ۔
تحریر : سید اسداللہ ارسلان
متعلقہ تحریریں :
ناک، ہونٹوں اور زبان میں سوراخ کرنے سے لاحق ہونے والے خطرات (حصہ دوّم )
امیر ممالک میں موٹاپے کی وجہ مالی پریشانی
سردیوں میں آنکھوں کی خشکی
ایشیائی نژاد افراد میں ذیابیطس زیادہ
ہارمونز کی تبدیلی سے چھاتی کے سرطان سے بچائو ممکن