ہارمونز کی تبدیلی سے چھاتی کے سرطان سے بچائو ممکن
ماہرین طب کی ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ خواتین میں چھاتی کے سرطان سے بچائو کیلئے ہارمونز کی تبدیلی مفید ثابت ہوتی ہے. ایسٹروجن ہارمونز خواتین میں چھاتی کے سرطان کےخطرے کو کم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ تحقیق سکول آف پاپولیشن اینڈ پبلک ہیلتھ آف یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا وینکوور کے معروف ماہر سرطان اور پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر جوزف ریگنجرنے مکمل کی ہے۔ انہوں نےاپنی تحقیق میں کہا کہ ہارمونز کی تبدیلی کا عمل گو کہ تمام مریض خواتین کو فائدہ نہیں دیتا۔ مگر اس سے کسی حد تک ان خواتین کو مرض کی شدت بڑھنے کے عمل سےچھٹکارہ مل جاتا ہے۔اس تبدیلی کے عمل کوایچ آر ٹی کے نام سے تعبیر کیا گیا ہے۔ ماہرین طب نے کہا ہے کہ جن خواتین کے خاندانوں میں چھاتی کے سرطان کی ہسٹری موجود ہوتی ہے ان کو قبل از وقت مدد دی جا سکتی ہے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ ابھی یہ عمل ابتدائی مراحل میں ہے اس میں مزید بہتری لا کر چھاتی کے سرطان کے خاتمے کیلئے راہ کو ہموار کیا جا سکتا ہے۔
اردو ٹائمز
متعلقہ تحریریں :
آنکھوں کی حفاظت کے لیۓ عینک کا استعمال
پتلے اور موٹے جسم پر پانی کے اثرات
بچوں کی نیند کے متعلق چند غلط فہمیاں
بچوں کی نیند کے متعلق چند غلط فہمیاں ( حصّہ دوّم)
گٹھیا (rheumatoid arthritis ) کی بیماری
گٹھیا (rheumatoid arthriti) کی علامتیں
زچہ و بچہ کی صحت اور مڈوائف
زچہ و بچہ کی صحت اور مڈوائف (حصّہ دوّم)
زچہ و بچہ کی صحت اور مڈوائف (حصّہ سوّم)
بائیپو لر افیکٹو ڈس آرڈر کیا ہے؟