• صارفین کی تعداد :
  • 3339
  • 1/31/2011
  • تاريخ :

ایران کے نباتات ( حصہ چهارم)

پستہ

پستہ

اب تک پستے کی 6 مختلف اقسام سامنے آئی ہیں  جن میں تین اقسام ایران اور مغربی ایشیا میں اگائی جاتی ہیں ۔ خیال یہ کیا جاتا ہے کہ پستہ کی کاشت کا اصل مقام ایران ہی  ہے جسے بعد میں دوسرے علاقوں تک لے جایا گیا ۔ چین میں پستہ کا تلفظ  پی ۔سہ تہ ہے جو کہ فارسی کے تلفظ پستہ سے مشابہت رکھتا ہے ۔ ارمنستان میں اس کو فستوخ  تلفظ کرتے ہیں اور عربی میں فستق ، ترکی میں فستیق اور انگریزی میں پیستا خیو ہے اور یہ تمام تلفظ اس بات کی نشاندھی کرتے ہیں کہ پستہ کا تلفظ فارسی زبان سے لیا گیا ہے اور اس کا اصل مقام ایران ہی تھا جہاں پر سب سے پہلے اسے کاشت کیا گیا ۔

اخروٹ

 یہ پھل بھی ایران  سے دوسرے علاقوں تک پہنچا ۔ ایران سے یہ یونان پہنچا جہاں سے یونانیوں نے اسے رومیوں کے حوالے کیا اور رومیوں نے اسے فرانس اور جرمنی تک پہنچایا ۔ فارسی زبان میں اس خشک پھل کو " گردو " کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔

ترتیب و پیشکش : سید اسداللہ ارسلان

 


متعلقہ تحریریں:

سامانی دور حکومت

تاج کیانی

اسلامی جمہوریہ ایران

عربوں کی آمد کے  موقع پر ایران کے حالات

 دور ساسانیان