• صارفین کی تعداد :
  • 3207
  • 1/25/2011
  • تاريخ :

اسلامي انقلاب سے دشمني کي اصل وجہ

انقلاب ایران

سیاسي تحلیل آج میرے مد نظر نہیں تھي، خواہش یہ تھي کہ صرف اور صرف حقیقت اور اصل مطلب آج آپ کے درمیان بیان کروں۔ اسلامي ملک ایران سے ان کي دشمني کي اصل وجہ وہ کاري ضرب ہے جو انہوں نے اسلام سے کھائي ہے اور امکان ہے کہ کسي دوسرے ملک سے دوبارہ چوٹ کھائیں ۔آج ايران کے مسلمانوں کي بیداري کي وجہ سے تمام عالم اسلام بیدار ہو رہا ہے ،اسي مسئلہ فلسطین کو دیکھيئے کہ جو آج کا بہت اہم مسئلہ ہے کہ اس نے کس طرح امریکہ اور اسرائیل کے فرار کے تمام راستوں کو بند کردیا ہے۔ فلسطیني ملت کي یہ بیداري، ایراني ملت کي بیداري کا ثمر ہے کیونکہ آج سے پہلے کوئي تصور بھي نہيں کرسکتا تھا کہ فلسطیني عوام کوئي ایسا عمل انجام دے سکتي ہے جو امریکہ اور اسرائیل کو مشکلات سے دوچار کر دے! آج سے پہلے ایسا مرحلہ کبھي نہيں آیا تھا کہ جس کا آج ہم مقبوضہ فلسطین ميں مشاہدہ کر رہے ہيں۔ دوسري مسلمان ملتوں کي بیداري بھي کچھ اسي طرح کي ہے ۔

 

ولي امر مسلمین حضرت آیت اللہ سید علي خامنہ اي  کے خطابات سے اقتباس


متعلقہ تحریریں:

ہمارا آئین

مثالي قوم

استکباري چالیں

اتحاد، آگاھي اور احتیاط

ہمارا وظیفہ