ایران کے نباتات
اس وقت دنیا بھر میں پائی جانے والی بہت سی نباتات ایسی ہیں جو سب سے پہلے ایران اور وسطی ایشیا میں کاشت کی گئیں ۔ یہاں سے بعد میں ان نباتات کو چین لے جایا گیا ۔ ہخامنشی دور حکومت میں یہ نباتات ایران سے یورپ تک بھی جا پہنچیں ۔ جب ایران میں سب سے پہلے اسلامی حکومت وجود میں آئی تو ان نباتات کو افریقہ اور سپین تک بھی رسائی مل گئ ۔ ان نباتات میں سے کچھ پر ہم مختصر بات کرتے ہیں ۔
گندم اور جو
غذائی ضروریات کے لیۓ دنیا بھر میں اگائی جانے والی ان اجناس سے انسان کا بہت قدیم تعلق ہے ۔ گندم اور جو کے متعلق یہی کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے انہیں ایران میں کاشت کیا گیا اور پھر یہ اجناس ایران سے مصر منتقل ہوئیں ۔ تاریخی اور آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق آذربائیجان میں جب تاریخی مقامات کی کھدائی کی گئی تو بحیرہ ارومیہ کے نزدیک بعض جگہوں پر غلہ جات کے آثار ملے ۔ اس سے یہ بات آسانی سے سمجھ آ جاتی ہے کہ گندم کا وجود اس علاقے میں آج سے پانچ ہزار سال قبل بھی تھا ۔ زرتشتیوں کی مذھبی کتاب میں لکھا ہے کہ " کیومرث " کے دور حکومت میں جب پہلی گاۓ وجود میں آئی تو اس کے ساتھ 55 اقسام کی گندم اور چند نباتات بھی پیدا ہوئیں ۔ اسی طرح " جو " کے آثار بھی قدیم زمانے سے ہی ایرانی تاریخ میں ملتے ہیں ۔ مشرقی علاقوں کے صحراؤں کی کھدائی کے دوران ایک تنور سے " جو " کی باقیات اور چھٹی صدی قبل مسیح سے متعلق گندم کے دانے بھی دریافت ہوۓ ۔
ترتیب و پیشکش : سید اسداللہ ارسلان
متعلقہ تحریریں:
عربوں کی آمد کے موقع پر ایران کے حالات
دور ساسانیان
اشکانیان
سلوکیان
سلسلہ ھخامنشی