• صارفین کی تعداد :
  • 2063
  • 10/6/2010
  • تاريخ :

 گناہ دعا کی قبولیت میں مانع ہے

آگ

وَعَنْہُ عَلَیْہِ السَّلام: مَرَّمُوْسٰی بِرَجُلٍ مِنْ اَصْحَابِہِ وَھُوَ سَاجِدٌ وَانْصَرَفَ مِنْ حَاجَتِہِ وَھُوَ سَاجِدٌ فَقَالَ لَوْکَانْتَ حَاجَتَکَ بِیَدِیْ لَقَضَیْتُھَالَکَ فَاَوْحیٰ اللّٰہُ اِلَیْہِ یَامُوْسٰی لَوْسَجَدَ حَتْیٰ اِنْقَطَعَ عُنُقُہ مَاقَبِلْتُہ اَوْیَتَحَوَّلُ عَمَّا اَکْرَہُ اِلٰی مَااُحِبُّ۔(عدة الداعی ص ۱۲۵)

حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا گزر ایک شخص کی طرف سے ہوا جو ان کے اصحاب میں سے تھا، وہ سجدے کی حالت میں تھا ، پھر جب موسیٰ اپنے کام سے فارغ ہو کر واپس آئے تب بھی اُسے سجدے میں دیکھا تو آ پ نے فرمایا،" اگر تمہاری حاجت بر آوری میرے اختیار میں ہوتی تو میں خود تمہاری حاجت پوری کرتا"۔

خداوند تعالیٰ نے موسیٰ پر وحی نازل کی کہ اگر یہ شخص میرے لئے اتنے سجدے کرے کہ اس کی گردن کٹ جائے پھر بھی میں اس کے اعمال قبول نہیں کروں گا یہاں تک کہ وہ جو چیز مجھے نا پسند ہے اس سے روگردانی نہ کرے اور جو مجھے پسند ہے اُسے بجا لائے (یعنی گناہوں سے پرہیز کرے اور عبادات بجا لائے) ورنہ گناہ دعا کی قبولیت کو روک لیتا ہے۔

گناہ ترک کرنا حقیقی عبادت ہے

 

اَصْلُ الدَیْن الْوَدَعُ کُنْ وَرِعاً تَکُنْ اَعْبَدَ النَّاسِ کُنْ بِالعَمَل بِالْتَّقْویٰ اَشَدَّ اِھْتِمَاماً مِنْکَ بِالعَمَلِ بِغَیْرِہِ فَاِنَّہُ لاَ یَقِلُّ عَمَلٌ یَتَقَبَّلُ لِقَوْلہٍ تَعَالٰی "اِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللّٰہُ مِنَ الْمُتَّقِیْنِ" (الداعی)

گناہوں سے پرہیز کرنا دین کی بنیاد ہے۔ اس لیے گناہ سے اجتناب کرو تاکہ سب سے زیادہ عبادت گزار متقّی ہو جاؤ اور سختی کے ساتھ اپنے آپ کو تقویٰ سے مزیّن کرنے کا اہتمام کرو۔ تقویٰ کے بغیر کوئی عمل بجا نہ لاؤ۔ یقینا وہ عمل مقبول ِالٰہی ہے، جس کے ساتھ تقویٰ ہو اگرچہ عمل مقدار میں کم ہی کیوں نہ ہو، جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خدا صرف پرہیز گاروں کے (اعمال) قبول کرتا ہے۔

یعنی اگر تم نے گناہ سے دوری اختیار کی اگر چہ تمہارا عمل کم سے کم کیوں نہ ہو ، قبول ِ درگاہ ِ الہٰی ہو تا ہے اور مقبول عمل اس لحاظ سے جب کہ رب العالمین نے اسے شرف ِ قبولیت بخشا ہو کم عمل اور چھوٹا عمل نہیں کہا جا سکتا۔ 

کتاب کا نام : گناهان کبیره

مصنف : آیة الله دستغیب

بشکریہ: الحسنین ڈا ٹ کام

 پیشکش   : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

احسن انداز سے بات کرنا سیکھیں

بدخلقي

حسن خلق كے اُخروى فوائد

اخلاق حسنہ

آداب نشست

نبی اکرم (ص) کے کھانا کھانے اور آرائش کے آداب

بداخلاقى كا انجام

ظاہرى آرائش، مہمان نوازى اور عيادت  کے آداب

آپ (ص) کے رخصتی اور دوسروں کو پکارنے کے وقت اخلاق

 آنحضرت (ص) كا لوگوں كے ساتھ سلام کرنا