• صارفین کی تعداد :
  • 3613
  • 4/25/2009
  • تاريخ :

آنحضرت (ص) كا لوگوں كے ساتھ سلام کرنا

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رسول اكرم كے برتاؤ ميں گرمجوشى كشش اور متانت موجودہ تھى چھوٹے ،بڑے فقير اور غنى ہر ايك سے آپ (ص) كے ملنے جلنے ميں وہ ادب نظر آتا ہے جو آپ كى عظمت اور وسيع النظرى كو اجاگر كرتا ہے۔

چھوٹے بڑے ہر ايك سے ملنے كا آغاز آپ (ص) سلام سے كرتے اور سبقت فرماتے تھے ۔

قرآن كريم نے سلام كے جواب كے لئے جو آداب بيان كئے ہيں ان ميں سے ايك چيز يہ ہے كہ سلام كا اچھے انداز سے جواب ديا جائے ارشاد ہے :

''و اذا حييتم بتحية فحيوا باحسن منہا او ردوھا' '(1)

اور جب كوئي شخص تمہيں سلام كرے تو تم بھى اس كے جواب ميں بہتر طريقہ سے سلام كرو يا وہى لفظ جواب ميں كہہ دو۔

رسول خدا (ص) دوسروں كے جواب ميں اس قرآنى ادب كى ايك خاص قسم كى ظرافت سے رعايت فرماتے تھے۔

جناب سلمان فارسى سے منقول ہے كہ ايك شخص رسول خدا (ص) كى خدمت ميں پہنچا اور اس نے كہا : السلام عليك يا رسول اللہ پيغمبر (ص) نے جواب ديا وعليك و رحمة اللہ ، دوسرا شخص آيا اور اس نے كہا : السلام عليك يا رسول اللہ و رحمة اللہ آپ (ص) نے جواب ميں فرمايا : و عليك و رحمة اللہ و بركاتہ تيسرا شخص آيا اور اس نے كہا : السلام عليك و رحمة اللہ و بركاتہ آنحضرت نے فرمايا: و عليك اس شخص نے پيغمبر (ص) سے كہا كہ فلاں آپ (ص) كے پاس آئے انہوں نے سلام كيا تو آپ نے ان كے جواب ميں ميرے جواب سے زيادہ كلمات ارشاد فرمائے ؟آنحضرت (ص) نے فرمايا تم نے ہمارے واسطے كوئي چيز چھوڑى ہى نہيں ، خداوند نے فرمايا ہے :

''واذا حييتم بتحية فحيوا باحسن منہا او ردوہا'' (2)

اور جب كوئي شخص سلام كرے تو تم بھى اس كے جواب ميں بہتر طريقہ سے سلام كيا كرو يا وہى لفظ جواب ميں كہديا كرو۔

آپ (ص) کا  مصافحہ  کرنےکا طریقہ :

رسول خدا (ص) كى يادگار ايك اسلامى طريقہ مصافحہ كرنا بھى ہے ۔آپ كے مصافحہ كے آداب كو امير المؤمنين بيان فرماتے ہوئے كہتے ہيں كہ '' ايسا كبھى نہيں ہوا كہ رسول خدا (ص) نے كسى سے مصافحہ كيا ہو اور اس شخص سے پہلے اپنا ہاتھ كھينچ ليا ہو'' (3)

امام جعفر صادق (ع) نے اس سلسلہ ميں فرمايا'' جب لوگوں نے اس بات كو سمجھ ليا تو حضرت سے مصافحہ كرنے ميں جلدى سے اپنا ہاتھ كھينچ ليتے تھے'' (4)

حوالہ جات :

1)سورہ نساء 86

2) تفسير در المنثور ج2 ص 188

3) مكارم الاخلاق ص 23

4) سنن النبى ص 48

 

کتاب کا نام    رسول اكرم(ص) كے اخلاق حسنه پر ايك نظر
تأليف   مركز تحقيقات علوم اسلامي
ترجمه   معارف اسلام پبلشرز
ویب سائٹ   معارف فاؤنڈیشن ڈاٹ کام

 


متعلقہ تحریریں:

رسول اكرم (ص) كے ادب كى خصوصيت

ادب و سنت