• صارفین کی تعداد :
  • 3156
  • 8/8/2010
  • تاريخ :

پاکستان کے ساتھ عہد کریں

پاکستان

14 اگست ہماری تاریخ اور آزادی کا وہ سنہری دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے حقوق اور طویل جدوجہد کا ثمر ایک الگ وطن پاکستان کی شکل میں حاصل کیا۔ اگر پاکستان معرضِ وجود میں نہ آتا تو آج ہماری کوئی پہچان نہ ہوتی ہم آج جو کچھ بھی ہیں صرف اورصرف پاکستان کی بدولت ہیں اس لئے آج ہمیں مذہبی رواداری، نسلی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کی پاسداری کا عہد کرنا چاہیے ۔ آج کے دن عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے ماضی کا احتساب کرکے متحد رہیں گے، ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے دیے ہوئے اصولوں” اتحاد، ایمان اور تنظیم” پر عمل کرکے ملکِ پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گے، ملک سے دہشت گردی اور نام نہاد مذہبی ٹھیکیداروں کا قلع قمع کریں گے اور پوری دنیا کو بتلائیں گے کہ اسلام امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے، اخوت و بھائی چارے کا درس دیتا ہے، حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی سختی سے حکم دیتا ہے، حقوقِ نسواں کی پاسداری کرتا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ ادب واحترام کا پابند بناتا ہے اس لئے موجودہ گمراہ کن حالات میں ہم پر لازم ہوتا ہے کہ ہم اسلام کی صحیح حقانیت اور اس کے سنہری اصول لوگوں کے سامنے پیش کریں اور اپنے قول و فعل سے ثابت کریں کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں نہ کہ دہشت گرد۔

 

بشکریہ آن لائن اردو انٹرنیشنل


متعلقہ تحریریں :

کابینہ مشن پلان پر ایک نظر

مینار پاکستان