حضرت سلیمان علیہ السلام کے اقوال (حصّہ ششم)
٭ اگر کوئی کام کسی کے سپرد کرنا چاہے تو دانا کے سپرد کر ، دانا میّسر نہ ہو تو خود کر یا اسے ترک کر دے ۔
٭ لوہے کا کلہاڑا لکڑی کے جنگل سے ایک چھلکا بھی نہیں اتار سکتا جب تک اس کے ساتھ لکڑی کا دستہ شامل نہ ہو ۔
٭ مصائب سے کبھی نہ گھبراؤ ، ستارے تو ہمیشہ تاریکی میں ہی چمکتے ہیں ۔
٭ شہوت دل میں اس طرح پوشیدہ ہوتی ہے جس طرح پتھر میں آگ ۔
٭ جو اپنے آپ کو پہچان جاۓ اسے تو بھی پہچان !
٭ باپ کا حکم چراغ ہے ، تعلیم نور ہے اور تادیب کی جھڑکی زندگی کی راہ ہے ۔
٭ جو کوئی مسخرے کو تادیب کرتا ہے وہ ذلّت حاصل کرتا ہے اور جو کوئی شریر کو دھمکی دیتا ہے وہ آپ ہی دھبّہ پاتا ہے ۔
٭ خداوند کریم کا خوف حکمت کی نماز ہے ۔
٭ نزدیک کا دوست دور کے بھائی سے بہتر ہے ۔
٭ جو آدمی خون بہانے کا مرتکب ہوتا ہے وہ اپنی قبر کی طرف دوڑتا ہے اور کوئی نہیں جو اسے روکے ۔
٭ جب بادشاہ جھوٹی بات کی طرف کان لگاتا ہے تو اس کے سب خادم شریر ہو جاتے ہیں ۔
تحریر : راۓ محمد کمال
کتاب کا نام : اقوال زریں
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں :
حضرت سلیمان علیہ السلام کے اقوال ( حصّہ چهارم)
حضرت سلیمان علیہ السلام کے اقوال (حصّہ پنجم)