• صارفین کی تعداد :
  • 2982
  • 5/26/2010
  • تاريخ :

خداشناسی (پانچواں سبق)

بسم الله الرحمن الرحیم

خداشناسی (چوتھاسبق)

چرواہے نے درس دیا

اکبر اور حسین چھٹی کے دن علی آباد نامی گاؤں میں گۓ ۔ علی آباد بہت خوبصورت اور آباد گاؤں ہے اس میں بڑے بڑے باغ اور سبز کھیت ہیں گاۓ او بھیڑ وں کے گلے آبادی کے اطراف میں چررہے تھے ۔ بکریوں اور بھیڑوں کے بچے اپنی ماؤوں کے ساتھ کھیل کود رہے تھے ۔ اکبر اور حسین ان کا تماشا دیکھ کر لطف اندرز ہورہے تھے ۔ اچانک اکبر کی نگاہ ایک خوبصورت بھیڑ پر پڑی جس نے ابھی بچہ جنا تھا اور اسے چاٹ رہی تھی ۔ اکبر نے چرواہے سے کہا کہ یہ بھیڑ کیوں اپنے بچے کو چاٹ رہی ہے ؟ چرواہے نے کہا : اس بھیڑ نے ابھی بچہ جنا ہے ۔ بچے کو دوست رکھتی ہے اور وہ اسے صاف کرنا چاہتی ہے ۔ بچہ صاف ستھرا ہوگیا اور ماں کے تھنوں کی طرف لپکا ۔ تھن کو منہ میں لیا اور دودھ پینا شروع کردیا ۔ اکبر نے حسین سے کہا : اس بچے کو دیکھو ! ابھی دنیا میں آیا ہے لیکن فورا ماں کے تھن معلوم کرلۓ ہیں ۔۔۔۔۔ اسے کہاں سے معلوم ہوگیا کہ تھنوں میں دودھ ہے ؟ اور تھن ماں کے پیٹ کے نیچے ہے ؟ کس نے اسے بتلایا ہے ۔ اس چھوٹے بچے نے اس فہم اور دانائی کو کس سے سیکھا ہے ؟

چرواہا اکبر اور حسین کی یہ بات سن رہا تھا ۔ اس نے کہا : پیارے بچو! اللہ تعالی جو مہر بان اور علیم ہے اس نے ایسی سمجھ چھوٹے بچے کو عطا کردی ہے یہ بچہ بھوکا ہے اور علم ہے کہ ماں کے تھنوں میں دودھ ہے اور وہ ماں کے پیٹ کے نیچے ہیں اور وہ یہ بھی جانتا ہے اسکے علاوہ اور غذا اس کے لۓ اچھی نہیں ہے ۔ یہ تمام چیزیں اللہ تعالی نے اسے سکھائی ہیں اگر بچے کو ان چیزوں کا علم نہ ہو تو ممکن ہے کہ یہ مر جاۓ ۔

حسین نے کہا : اچھا ہے کہ دودھ اس کے گلے میں نہیں پھنستا ورنہ یہ مر جاتا ۔

چرواہے نے کہا : پیارے بچو ! اللہ بہت دانا اور مہربان ہے ۔۔۔ اس نے تھنوں میں بڑا سوراخ نہیں رکھا تاکہ اس سے زیادہ دودھ نہ نکل آۓ اور بچے کے گلے میں پھنس جاۓ تھنوں کے سر پر کئی ایک چھوٹے چھوٹے سوراخ ہیں کہ بچے کے چوسنے سے اس سے دودھ باہر آتا ہے ۔ اس کے علاوہ تھنوں کے سر ے کو اس طرح بنا دیا گیا ہے کہ بچہ بہت آسانی سے اس کو منہ میں لے کر دودھ پی لیتا ہے ۔

سوچ کر جواب دیجۓ

1- تم نے جب بچہ پیدا ہوتا دیکھا تو وہ کیا کرتا ہے ؟

2- اگر بچہ کو علم نہ ہوتا کہ تھن کہاں ہیں تو کیا ہوتا ؟

3- اگر بچہ چوسنا نہ جانتا تو کیا ہوتا ؟

4- جب بچہ بھوکا ہوتا ہے تو کیا کرتا ہے؟

5- کس نے یہ ہوش اور دانائی بھیڑ کے بچے کو عنایت کی ہے ؟

6- آیا تم نے کبھی بھیڑ کے بچے کو بغل میں لیا ہے کیا تم نے کبھی اسے بوتل سے دودھ پلایا ہے ؟

7- اگر تھنوں کا سوراخ بڑا ہوتا تو کیا ہوتا ؟

8- چرواہے نے اکبر اور حسین کو کون سا درس دیا ؟


متعلقہ تحریریں:

توحید پر دلیلیں