لالچی چیونٹی
ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک چیونٹی جو کے دانے جمع کرنے کے لیے ایک رستے سے گذر رہی تهی کہ اچانک اس کی نظر شہد کے ایک چهتے پر پڑی- شہد کی خوشبو سے اس کے منہ میں پانی بهر آیا- چهتّا ایک پتهر کے اوپر لگا تها- چیونٹی نے ہر چند کوشش کی کہ وه پتهر کی دیوار سے اوپر چڑه کر چهتے تک رسائی حاصل کرے مگر ناکام رہی کیوں کہ اس کے پاؤں پهسل پهسل جاتے تهے اور وه گر گر پڑتی تهی-
شہد کے لالچ نے اسے آواز لگانے پر مجبور کر دیا اور وه فریاد کرنے لگی: " اے لوگو، مجهے شہد کی طلب ہے- اگر کوئی جواں مرد مجهے شہد کے چهتے تک پهنچا دے تو میں اسے معاوضہ طور پر ایک جو پیش کروں گی -"
پر دار چیونٹی ہوا میں اڑ رہی تهی- اس نے چیونٹی کی آواز سنی اور اسے تنبیہ کرنے لگی: " دیکهو، ایسا نہ ہو کہ چهتے کی طرف چل دو- اس میں بڑا خطره ہے-"
جاری ہے
کتاب کا نام | بے زبانوں کی زبانی |
مولف | مهدی آذریزدی |
مترجم | ڈاکٹر تحسین فراقی |
پیشکش | شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان |
متعلقہ تحریریں :
شیخ چلی
حلال اور حرام کمائی کے اثرات