• صارفین کی تعداد :
  • 12699
  • 12/28/2009
  • تاريخ :

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات  ( 62،63،64،65)

امیرالمؤمنین علیہ السلام

قول نمبر62 :

جب تمہیں کوئی تحفہ دیا جاۓ تو اس سے بہتر واپس کرو اورجب کوئی نعمت دی جاۓ تو اس سے بڑھا کر اس کا بدلہ دو لیکن اس کے بعد بھی فضیلت اسی کی رہے گی جو پہلے کار خیر انجام دے ۔

 

قول نمبر 63 :

سفارش کرنے والا طلبگار کے بال و پر کے مانند ہوتا ہے ۔

 

قول نمبر 64 :

دنیا والے ایسے سواروں کے مانند ہیں جو سو رہے ہیں اور سفر جاری ہے .

 

قول نمبر 65 :

دوستوں کو کھو دینا غریب الوطنی ہے .

 

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (50 )

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات ( 47،48،49)