گوہر شاد آستانہ قدس رضوي كي خادمہ
يہ بڑي كار خير كرنے والي عورت ہے، اس كے كار خير ميں سے كچه يادگار باقي ہيں- اس كي اہم اور تاريخي يادگاروں ميں سے ايك " مسجد گوہر شاد" ہے جو كہ روضہ امام رضا (ع) كے جنوب ميں واقع ہے- مسجد كا وسيع صحن ہے – مسجد كے گنبد پر كاشي كاري ہوئي ہے. مسجد كے سامنے ايك بڑا ايوان ہے- دونوں طرف دو بڑے مينار ہيں، ان ميناروں پر بهي كاشي كاري ہوئي ہے- مسجد كي فضاء طول ميں 53 هاته اور عرض ميں 48 هاته ہے- چاروں طرف چار ايوان ہيں، ايوان كي چوڑائي ساڑهے باره هاته، بلندي اور ساڑهے باره هاته ہے- طول 34 هاته ہے اور قبہ كي اونچائي41 هاته ہے اور ايوانوں كے ستونوں كا قطر 45 هاته ہے- اس مسجد كے بہت سے اوقاف ہيں جن كي ديكه بال آستانہ قدس رضوي كا متولي كرتا ہے-
گوہر شاد نے مذكوره مسجد كے علاوه حرم امام رضا (ع) اور اي كے اطراف ميں ديگر عمارتيں بهي بنوائي تهيں جو كہ دارالسياده، دارالتوحيد اور دارالضيافہ سے عبارت ہيں-
گوہر شاد كو سلطان ابوسعيد محمد بن مير انشاه بن تيمور لنگ كے حكم سے ہرات ميں قتل كيا گيا-
کتاب کا نام | مثالی خواتین |
مؤلف | ڈاکٹر احمد بہشتی |
مترجم | نثار احمد زینپوری |
پیشکش | شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان |
متعلقہ تحریریں:
حضرت معصومہ (س) کے مختصر حالات
شہر بانو ( امام زین العابدین ۔ع۔ کی والدہ )