کالا ریچھ
ریچھ نچانے والا آیا |
ریچھ نچانے والا |
پاؤں بھی کالے ، ہاتھ بھی کالے |
منہ بھی اس کا کالا |
ریچھ نچانے والا آیا |
ریچھ نچانے والا |
جنگل سے اک ریچھ کا بچہ |
لے کر شہر کو آیا |
گھر میں اس کو ناچ سکھایا |
گھر میں اس کو پالا |
ریچھ نچانے والا آیا |
ریچھ نچانے والا |
منہ پر اس کے پٹی باندھی |
ناک میں ڈالی ڈوری |
پاؤں میں اس کے گھنگرو ڈالے |
گلے میں اس کے مالا |
ریچھ نچانے والا آیا |
ریچھ نچانے والا |
شاعر کا نام : صوفی غلام مصطفی تبسم
پیشکش : شعبۂ تحریر و پشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
ٹر ٹر
گڑیا