• صارفین کی تعداد :
  • 1621
  • 7/26/2009
  • تاريخ :

قران پرعمل سربلندی عظمت اور اتحاد کا باعث ہے

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قرآن پرعمل کو امت اسلامی کی سربلندی، ترقی ، عظمت اور اتحاد کا باعث قراردیاہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے آج تہران میں منعقدہ قرآن کریم کے حفظ و قرائت وتفیسر کے چھبیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنےوالے افراد سے خطاب میں فرمایا کہ آج کی دنیا قرآنی تعلیمات پرعمل کی تشنہ ہے اور قرآن کو معرفت و عمل کا محور ومعیارہونا چاہیے ۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلمانوں کو ایک دوسرے سے بدظن کرنے اوراتحاد اسلامی کو نقصان پہنچانے کے لئے اسلام و قرآن کے دشمنوں کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتےہوے کہا کہ اسلام کے دشمن مکروفریب سے یہ کہتے ہیں وہ قرآن کی مخالفت نہيں کرتے لیکن وہ دراصل قرآن میں جن امور کو تعلیم وتربیت کا محورقراردیاگيا ہے ان کی مخالفت کرتےہیں ۔

رہبرانقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے اتحاد و یکجہتی کی طرف اشارہ کرتےہوئے فرمایا کہ اتحاد اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لینے کا یہ معنی ہےکہ ہم اصولوں میں ایک دوسرے کے ساتھ رہیں خواہ فروع میں ہم ایک دوسرے سے اختلاف ہی کیوں نہ رکھتے ہوں  اور یہ اختلاف ہرگز اتحاد کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے ۔ آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے رفتار وگفتار میں انصاف کو مدنظررکھنے پرتاکید فرمائي ۔   

آئی آر آئی بی