ایرانی سفارتکار وطن واپس پہنچ گئے ہیں
عراق میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں دو سال قبل اغوا ہونے والے پانچ ایرانی سفارتکارآزاد ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی وزير خارجہ اور دیگر اعلی حکام نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں دو سال قبل اغوا ہونے والے پانچ ایرانی سفارتکارآزاد ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی وزير خارجہ اور دیگر اعلی حکام نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے محسن باقری، محمود فرہادی ، مجید قائمی مجید داغری اور عباس جمی پانچ ایرانی سفارتکار ہیں جنھیں دو سال قبل امریکی فوجیوں نے عراق میں اغوا کرلیا تھا۔ عراق میں ایرانی سفارتخانہ کی طرف سے مسلسل کوششوں کے بعد ان کی رہائي عمل میں آئی ہے۔