• صارفین کی تعداد :
  • 1852
  • 7/5/2009
  • تاريخ :

صدراحمدی نژاد کی صدراوباما کومناظرے کی دعوت

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے امریکی صدرباراک اوباما کواقوام متحدہ میں پوری دنیا کی نگاہوں کے سامنے روبرو مناظرہ کرنے کی دعوت دی ہے ۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹراحمدی نژاد نے سنیچر کو تہران میں  ایران کے میڈیکل کالجوں کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سفارتی سرگرمیاں پوری طاقت سے بلکہ پہلے سے دس گنا زیادہ طاقت سے شروع کرے گا۔ صدراحمدی نژاد نے دنیا کے ساتھ تعاون و تعامل کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے ایران کی تعمیر کا لازمہ قراردیا اور کہا کہ البتہ ہمیں عالمی تعلقات کوانصاف کی جانب موڑنےکی کوشش کرنی چاہئے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے کہا کہ گذشتہ تیس برسوں کے دوران دنیا کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں بڑے بڑے واقعات رونما ہوئے اورکم ازکم چارطرح کی اجارہ داریاں ختم ہوگئيں۔ صدراحمدی نژاد نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب اور دنیا کے ساتھ اس کے تعاون وتعامل کے طریقہ کارکے نتیجے ميں دنیا میں قائم سیاسی اجارہ داری درہم برہم  ہو گئی ، علمی وسائنسی اجارہ داری ٹوٹ گئی ، حکومت چلانے کی تھیوری ڈھیر ہوگئی ، اورفوجی طاقت کی اجارہ داری ختم ہو گئی ۔   

 

آئی آر آئی بی