• صارفین کی تعداد :
  • 1679
  • 5/12/2009
  • تاريخ :

تمام ادیان الہی کے پیروؤں کو متحد ہونا چاہئے، صدراحمدی نژاد

میتروپلی تین مارگیودوگیزصلیوا اور صدراحمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے الہی ادیان کے پیروؤں کودعوت دی کہ وہ الہی تعلیمات کوعملی شکل دینے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں ۔ صدرجناب احمدی نژاد نے آج آشوریوں کے مشرقی کلیسا کے نا‏ئب سربراہ میتروپلی تین مارگیودوگیزصلیوا سے ملاقات میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ تمام انبیاء الہی کی خواہش تھی کہ وہ پوری دنیاميں امن وصلح کا بول بالا کریں کہاکہ آج پیغمبران الہی منجملہ حضرت موسی حضرت عیسی اورپیغمبراسلام کے پیروؤں کوچاہئے کہ ایک دوسرے کے ہاتھ ميں ہاتھ دے کراوران کی تعلیمات پرعمل کرکے ان کی خواہشات کوعملی جامہ پہنائيں ۔صدرجناب احمدی نژاد نے اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں مسیحی، یہودی، مسلمان اورزرتشتی برادرانہ جذبات کے ساتھ ایک ساتھ زندگی بسرکرتے ہیں کہاکہ ایران میں ان تمام لوگوں کا احترام کیا جاتا ہے جو آسمانی اور الہی تعلیمات اورکتاب کی پیروی کرتے ہيں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے کہا کہ مختلف طرح کے مظالم وجرائم کی وجہ سےدنیا پرحکمفرما حالات نامناسب ہوگئے ہيں۔

انھوں نے کہا کہ آج دھونس ودھمکی اورتفریق کے ماحول نے اقوام عالم کا چین وسکون چھین لیا ہے ۔ آشوری عیسائیوں کے مشرقی کلیسا کے نا‏ئب سربراہ نے بھی اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران میں رہنے والے  آشوری عیسائی دنیا کے ديگرملکوں کے مقابلے ميں سب سے زیادہ محترمانہ اوررفاہ وآسائش کی زندگی گذارتے ہيں کہا کہ اسلامی جمہوری نظام آشوری عیسائیوں کے تئیں بہت ہی مشفقانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے جولائق تحسین ہے ۔