• صارفین کی تعداد :
  • 1860
  • 5/4/2009
  • تاريخ :

صہیونی حکومت ہی دہشت گردی کا سب سے بڑا خطرہ

حسن قشقشاوی

اسلامی جہموریہ ایران نے کہا ہے کہ  تہران دہشتگردی کے مقابلے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان حسن قشقاوی نے آج ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہ جس میں ملکی و غیر ملکی نامہ نگار شریک تھے ایران کی دہشتگردی کے خطرے سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوۓ کہا کہ اصل خطرہ صہیونی حکومت کی ریاستی دہشتگردی کا ہے اور اس کا سب سے بڑا حامی امریکہ ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے منافقین کے دہشتگرد گروہ  ایم کے او کے ہاتھوں سولہ ہزار  ایرانی شہریوں کی شہادت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہوا ہے اور اس دہشتگردی کے سلسلے میں ایم کے او کو یورپ کی حمایت حاصل رہی ہے۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی حکام سے کہا کہ وہ غیر سیاسی اور حقیقی ماحول میں دہشتگردی کے خلاف جد و جہد کریں ۔ ترجمان نے ایران کو پٹرول کی فروخت سے متعلق امریکی حکام کے بیانات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ لالچ اور دھمکی کی پالیسی، ماضی کا حصہ بن چکی ہے ، اس کا اثر ختم ہوچکا ہے اور یہ پالیسی بھی گزشتہ تیس برسوں کے بائیکاٹ کی طرح غیر موثر ثابت ہوگی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں جاری بدامنی اور اس علاقے میں طالبان کے اثرو رسوخ کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ اسے غاصبانہ قبضے کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ علاقائی مشاورت اور سیاسی حل خطے میں قیام امن کا باعث ثابت ہوں گے۔