• صارفین کی تعداد :
  • 1617
  • 5/2/2009
  • تاريخ :

امریکہ دوغلی پالیسیاں بندکرے

حجت الاسلام و المسلمین سید احمد خاتمی

تہران کے خطیب نمازجمعہ نے امریکہ کے تبدیلی کے نعرے اور اس سے مختلف کارکردگی کی موجودہ  پالیسی کو دہری پالیسی قراردیتے ہوئے اس پر تنقید کی ہے۔تہران کے خطیب نمازجمعہ آیت اللہ سید احمدخاتمی نے باراک اوباما کی صدارت کو سو دن مکمل ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران اوباما نے نہ صرف یہ کہ اقتصادی بحران کو کنٹرول کرنے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی بلکہ وہائٹ ہاؤس کی خارجہ پالیسی میں بھی کوئی تبدیلی نظرنہيں آرہی ہے۔آیت اللہ احمد خاتمی نے آج نمازجمعہ کے خطبوں میں کہا کہ

فلسطین کے سلسلے میں بھی امریکہ کے سابق صدور کی کہنہ پالیسیاں ہی دہرائی جارہی ہیں اور امریکہ کی جانب سے دہشتگرد اسرائیل کی حمایت جاری ہے جو امریکہ کی خارجہ پالیسی میں سیاہ داغ ہے ۔

تہران کے خطیب نمازجمعہ نے اس بات پر تاکید کرتےہوئے کہ ایران کے سلسلے میں بھی  امریکہ کے موقف میں  کوئی تبدیلی نہيں آئي ہے کہا کہ اس سلسلے میں بھی اوباما بش کے نقش قدم پر چل رہے ہيں ۔آیت اللہ احمد خاتمی نے اس بات کی  جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ کی ناتجربہ کار وزیرخارجہ  ایران پر شدید پابندی عائد کرنے کی بات کرتی ہيں، امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی پالیسیوں کےبعد کس طرح مذاکرات کی بات بے معنی هے یہ دہری پالیسی  ہے ، تم لوگ ایران سے مذاکرات نہيں کرنا چاہتے ، ایران کو برباد کرنے کا خواب دیکھ رہے ہو لیکن تمھاری یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی ۔  

 

اردو ریڈیو تہران