ایران تمام ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ تہران پوری پوری دنیا میں امن کا خواہاں ہے۔
صدرجناب احمدی نژاد نے ای بی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ملکوں کے درمیان انصاف اور دوستی پر مبنی عالمی تعلقات کا خواہاں ہے اور جہاں بھی دشمنانہ تعلقات دوستی میں تبدیل ہوتے ہیں اسلامی جمہوریہ ایران وہ اس کے لئے باعث مسرت ہوتے ہيں ۔
صدراحمدی نژاد نے گذشتہ انتیس برسوں میں ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران کے ساتھ دشمنی ختم کرنے کے نئی امریکی حکومت کے رویے کا خیرمقدم کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے مزید نے کہا کہ توقع تھی کہ امریکی صدراوباما جینواکانفرنس میں شرکت کرتے اور نسل پرستی کی کھل کرمذمت کرتے ۔
صدراحمدی نژاد نے جینوا میں نسل پرستی کے بارے میں کانفرنس میں صیہونی حکومت کے بارے میں اپنے بیانات پر ایک بارپھر زوردیتے ہوئے ہوئے ہولوکاسٹ کےبارے میں کہا کہ اگر ہولوکاسٹ تاریخی اور معتبر واقعہ ہے تو مغربی ممالک تاریخی واقعہ کے بارے میں کیوں اس قدرحساس ہیں اور تحقیق کرنے کی اجازت کیوں نہيں دیتے۔