• صارفین کی تعداد :
  • 1625
  • 4/25/2009
  • تاريخ :

عراق میں دہشت گردانہ واقعات کی ذمہ دارامریکی فوج

آیت الله خامنه ای

رہبرانقلاب اسلامی نے عراق میں حالیہ ہولناک دہشت گردانہ واقعات اورزائرین حسینی کی مظلومانہ شہادت پرتعزیتی پیغام جاری کیا ہے ۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے اس تعزیتی پیغام میں فرمایا

عراق میں ہولناک دہشت گردانہ واقعات اورزائرین حسینی کی مظلومانہ شہادت نے دلوں کوغمزدہ اورماتمدار بنادیا ہے جو اہل بیت پیغمبر کے عشق و محبت میں ہی دھڑکتے ہيں اوراپنی سعادت ونجات محمد وآل محمدعلیھم السلام کی پیروی میں مضمرسمجھتے ہيں۔ 

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ان روسیاہوں کو جنھوں نے ان مظلوموں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کئے ہيں اورجنھوں نے ان بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا ہے یہ جان لیناچاہئے کہ انھوں نے شیطانوں اورجن وانس کی خوشنودی کواولیاء الہی کی رضا وخوشنودی پرترجیج دی ہے اورخود کوخدائے عزیز و قہار کے غیظ و غضب کی آگ میں جھونک دیا ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ وہ گھناؤنے ہاتھ اورشیطانی دماغ بھی جنھوں نے عراق میں اس طرح کے اندھادھند دہشت گردانہ واقعات کی بنیاد ڈالی ہے یہ جان لیں کہ یہ آگ خودان کے دامن کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی اوربعض ديگراسلامی ملکوں کی طرح ان کے گھناؤنے عزائم سب سے زیادہ انہی کے گلے دبوچیں گے ۔رہبرانقلاب اسلامی نے اس طرح کے جرائم اوران جیسے ديگردہشت گردانہ واقعات کا اصل ذمہ دار امریکی فوج کوقراردیا جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے ایک اسلامی ملک پرظالمانہ طریقے سے قبضہ کررکھا ہے اورجس نے دسیوں ہزارانسانوں کوخاک وخون میں غلطاں کردیا اور ہر روز اس ملک میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ کررہی ہے ۔رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا

ہم عراقی حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے جرائم ودہشت گردانہ واقعات کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرے گی اورعتبات عالیات کے زائرین کومکمل سیکورٹی فراہم کرے گی ۔

واضح رہے گذشتہ دودنوں کے دوران مقدس شہرکاظمین میں حرمین کاظمین کے باہراورمقدادیہ شہرمیں زائرین پرہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں سیکڑوں زائرین شہید اورزخمی ہوئے ہيں ۔ 

https://urdu.irib.ir