• صارفین کی تعداد :
  • 1686
  • 4/11/2009
  • تاريخ :

ایٹمی ٹکنالوجی ميں مزید پیشرفت ہوئی ہے، صدر حمدی نژاد  

صدراحمدی نژاد        

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے ایٹمی ٹکنالوجی کے قومی دن کی مبارک باد پیش کرتےہوئے ایٹمی ٹکنالوجی میں مزید پیشرفت کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے اصفہان میں ایٹمی ٹکنالوجی کے قومی دن کے جشن مین کہا کہ ایران نے ری ایکٹروں میں ایٹمی ایندھن پہنچانے کی تیاری کرلی ہے اور بجلی کی پیداوار ایران کی ایٹمی صلاحیتوں کی پہلی کامیابی ہے ۔

 

 انہوں نے کہا کہ دوسری کامیابی یہ ہےکہ ایران نے جدید قسم کی سنٹری فیوج مشینوں کا تجربہ کیا ہے جنکی توانائی موجودہ سنٹری فیوج مشینوں سے دوگنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی ایرانی جوانوں کی محنت کا ثمرہ ہے ۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ان کامیابیوں کی قدر اس وجہ سے اور بھی بڑھ جاتی ہےکہ ایران کی قوم نے ہرموقع پردشمنوں کی سازشوں پابندیوں اور سیاسی اور نفسیاتی دباو یہاں تک کہ فوجی حملوں کی دھمکیوں کا سامنا کیا ہے ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ دشمنوں نے ایک لمبے عرصےسے ایرانی قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں اور جھوٹ اور نفسیاتی جنگ سے یہ کوشش کی ہےکہ ایران کی قوم کی سائنسی اور علمی ترقی روک دی جائے ۔

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ دشمنوں نے عالمی اداروں سے بھی غلط فائدہ اٹھایا ہےاور سلامتی کونسل نیز آئي اے ای اے کو ہتھکنڈے کے طورپر استعمال کرنے کے باوجود وہ ایرانی قوم کے عزم میں تزلزل پیدا نہیں کرسکے اور ایرانی قوم نے دشمنوں کی یاوہ سرائي اور بڑے بڑے دعووں کو خاطرمیں نہ لاکراپنی خود مختاری کا ثبوت دیتےہوئے ترقی کا راستہ جاری رکھا ہے ۔ صدرجناب احمدی نژاد نے ایرانی قوم کے دشمنوں کے دوستی احترام اور صلح کے کھوکھلے دعووں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ان دعووں کے سہارے ایرانی قوم کی ترقی و پیشرفت کوروکنے کے اقدامات کئےجا رہے ہیں۔   

https://urdu.irib.ir