• صارفین کی تعداد :
  • 1935
  • 4/11/2009
  • تاريخ :

ایٹمی ٹکنالوجی ميں مزید پیشرفت ہوئی ہے ، صدراحمدی نژاد

آیت اللہ احمد جنتی

تہران کے خطیب جمعہ  آیت اللہ جنتی نے نمازیوں سےخطاب کرتےہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ایران کے تعلقات منقطع ہونےسے ایران نے مختلف میدانوں میں ترقی کی ہے ۔ آیت اللہ جنتی نے ایران کےساتھ امریکہ کے تعلقات کو منقطع ہونے کو انتیس برس گذرنےکے موقع پرکہا کہ کچھ لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ تعلقات منقطع ہونے سے ایران کو خطرے لا حق ہوجائیں گے لیکن اس سے ہمارے لئے مفید مواقع فراہم ہوئے اور ایران نے مختلف میدانوں میں ترقی کی جس کا ایک نمونہ اٹامک فیول سائکل کی تکمیل اورخلا میں  سٹیلائٹ  بھیجنا ہے ۔

 

آیت اللہ جنتی نے ایران کے حق کوتسلیم کرنے پرمبنی امریکی صدر کے بیان کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہاکہ ایرانی قوم اور حکومت نے اپنی استقامت سے دشمن کوپسپائي پرمجبور کیا ہےاور آج وہ یہ کہہ رہے ہيں کہ ایران کو اس کا حق ملنا چاہیے ۔ خطیب جمعہ تہران نے اوباما کے تبدیلی کے نعرے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہاکہ جس طرح سے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے ایران کے عوام دھوکہ نہيں کھائيں گے اورنہ دشمن کی دھمکیوں سے مرعوب ہونگے۔ آیت اللہ جنتی نے کہاکہ امریکہ کی مشکلات کی بنیاد اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس کے خلاف اقوام عالم کی نفرت ہے ۔         

https://urdu.irib.ir