• صارفین کی تعداد :
  • 1773
  • 3/2/2009
  • تاريخ :

ایران نے غزہ جنگ میں اسرائيلی جنگی مجرموں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں

ایران کے چیف پراسیکیوٹر

ایران کے چیف پراسیکیوٹرجناب سعید مرتضوی نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران جنگی جرائم کے مرتکب15اسرائیلیوں کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی ہے اور بین الاقوامی پولیس انٹر پول سے انھیں گرفتارکرنے کے لئے مدد طلب کی ہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  ایران کے چیف پراسیکیوٹرجناب سعید مرتضوی نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے دوران جنگی جرائم کے مرتکب15اسرائیلیوں کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی ہے اور بین الاقوامی پولیس انٹر پول سے انھیں گرفتارکرنے کے لئے مدد طلب کی ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ ایران نے غزہ میں جنگي جرائم کا ارتکاب کرنے والے اسرائیلی جنگي مجرموں کو گرفتار کرنے کے لیے بین الاقوامی پولیس انٹو پول سے مدد کی درخواست کی ہے۔ پراسیکیورٹر کا کہناہے کہ یہ تمام افراد جنگی جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ایران نے انٹرپول کے چارٹر کے آرٹیکل دو کے مطابق ان افرادکی گرفتاری کے لیے انٹروپول سے رابطہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ایران نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ اس نے غزہ پر حملے کے مرتکب اسرائیلیوں پر مقدمہ چلانے کے لیے عدالت قائم کر دی ہے۔ غزہ میں 22 روزہ جنگ کے دوران جنگي جرائم میں ملوث 15 اسرائيلیوں میں اسرائيل کے مستعفی وزیر اعظم ایہود اولمرت ، وزیر خارجہ زپی لیونی  اور وزیر دفاع باراک شامل ہیں۔

 

https://www.mehrnews.com/ur