تہران میں اسلامی ممالک کے وزراء صحت کے دوسرے اجلاس کا آغاز
اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء صحت کا دوسرا اجلاس آج تہران میں آی آر آئی بی کے بین الاقوامی ہال میں شروع ہوگیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی کانفرنس تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء صحت کا دوسرا اجلاس آج تہران میں آی آر آئی بی کے بین الاقوامی ہال میں شروع ہوگیا ہے ۔
تہران کےاجلاس میں 57 اسلامی ممالک کے حفظان صحت سے متعلق افسران شرکت کررہے ہیں اس اجلاس میں صحت کے امور سے متعلق اسلامی کانفرنس کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر لنکرانی کے علاوہ دیگر اعلی حکام بھی موجود ہیں یہ اجلاس 4 مارچ تک جاری رہے گا اسلامی ممالک کے وزراء صحت کا پہلا اجلاس ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 2007 ء میں منعقد ہوا تھا اس اجلاس میں 20 اسلامی ممالک کے وزراء صحت بھی شرکت کررہے ہیں۔
https://www.mehrnews.com/ur