• صارفین کی تعداد :
  • 1882
  • 2/15/2009
  • تاريخ :

ایران وترکمنستان کے درمیان معاہدے

جناب احمدی نژاد اور قربان قلی محمد اف

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکمنستان کے صدور کے مذاکرات کے بعد تہران اور عشق آباد نے تعاون کے چار دستاویزات پردستخط کئے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد اور ترکمنستان کے صدر قربان قلی محمد اف نے آج تہران میں مذاکرات کے بعد ایران اور ترکمنستان کے مشترکہ تعاون کے اعلامیہ پردستخط کئے ۔ یہ اعلامیہ دو طرفہ علاقائي اور عالمی سطح پر باہمی تعاون کو شامل ہے ۔

 اسی طرح دونوں ملکوں نے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں بھی تعاون کی دو دستاویزات پردستخط کئے ۔ان دستاویزات پر دونوں ملکوں کے وزرا خارجہ نے دستخط کئے ۔ایران اور ترکمنستان کے وزرا پٹرولیم نے بھی قدرتی گيس کے شعبے میں تعاون کی دستاویزات پردستخط کئےہیں۔ ترکمنستان کے صدر ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ جمعے کو تہران پہونچے تھے ۔ عھدہ صدارت سنبھالنے کے بعد ترکمنستان کے صدر کا یہ  تیسرا دورہ  تہران  ہے ۔