• صارفین کی تعداد :
  • 1389
  • 2/8/2009
  • تاريخ :

دشمن بھی ایران کے بلندمقام کا معترف ہے، رہبرانقلاب اسلامی

سخنان ،رهبر ،معظم، انقلاب، درباره، تقریب مذاهب، كتاب، می‌شود

رہبرانقلاب اسلامی نے علاقے کے اہم مسائل میں ایران کے کلیدی کردارکوفیصلہ کن قراردیا ہے ۔ رہبرانقلاب اسلامی اورمسلح افواج سپریم کمانڈرحضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای  نے فضائیہ کے جوانوں اورکمانڈروں سے خطاب میں فرمایا :

آج ایران کے ناقابل انکاراوراہم کردارکا اعتراف دشمن بھی کررہے ہيں انھوں نے فرمایا کہ علاقائی اورعالمی سطح پرآج ایران کا جوکردارہے اس کا انقلاب سے پہلے والے ایران سے کسی بھی لحاظ سے موازنہ ہی نہيں کیا جاسکتا ۔

  حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا

کہ ایران کے اس بلند مقام ومنزلت کے بعد ابھی بھی بعض قوتيں ایران میں رونماہونے والی ان تبدیلیوں کوتسلیم کرنے کوتیارنہیں ہیں لیکن جب ایک قوم اپنے عزم وارادے اوراقدارپر بھروسہ کرتی ہے اوراس کے مطابق عمل کرتی ہے توکوئی بھی طاقت اس کاراستہ نہیں روک سکتی اورنہ ہی اس قوم پرمسلط ہوا جاسکتا ہے

رہبرانقلاب اسلامی نے بڑی طاقتوں کی طرف سے ایران کودرپیش چیلنجوں کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا  بڑی طاقتوں نے  گذشتہ تیس برسوں  میں مختلف طریقوں اورحیلوں سے ایران کے  عوام پر دوبارہ مسلط ہونے کی کوشش کی لیکن ایرانی قوم نے اپنی ثابت قدمی اورعزم راسخ کے ذریعہ دشمنوں کوان کے مقاصدميں ناکا م بنایا ہے اورآئندہ بھی تسلط پسند طاقتوں کے سامنے نہیں جھکے گی

   رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ :

گذشتہ تیس برسوں کے دوران ایران کے خلاف جوپابندیاں عائد کی گئیں ان کے ہی نتیجے میں ایران کے جوانوں نے آج فضامیں امید نامی سٹلائٹ روانہ کیا ہے اورتمام تراقتصادی پابندیوں کے باوجود نے ایران نے  یورینیم افزودہ کرنے کی ٹکنالوجی حاصل کرکے دنیا کے چند گنے چنے ملکوں میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔

   آپ نے فرمایا کہ :

اب پابندیوں اوردھمکیوں کا ایران کے عوام پرکوئی اثرنہيں ہونے والا ہے کیونکہ ایران کے عوام نے اپنا راستہ منتخب کرلیا ہے اوروہ اس پرپورے عزم کے ساتھ گامزن ہیں -

رہبرانقلاب اسلامی نے علاقے اور عالمی سطح پر اسلامی انقلاب کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا

غزہ کا سانحہ اوراس سے قبل لبنان کی تینتیس روزہ جنگ میں جس طرح سے صہیونی حکومت کی فوج کوجوتما م ترجدید اسلحوں سے لیس تھی اورجسے امریکہ کی پوری مددوپشتپناہی حاصل تھی ایک محصورقوم اورمومن جوانوں کی ایک تنظیم کے ہاتھوں شکست ہوئی یہ سب ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرات کا نتیجہ ہے ۔

   آپ نے فرمایا کہ:

آج اسلامی انقلاب بڑی طاقتوں کے سامنے نہ جھکنے کے اپنے اصول پرکاربند رہتے ہوئے اپنے راستے پرگامزن ہے اورآئندہ بھی ملت ایران کی کامیابی کا واحد راستہ اللہ پربھروسہ اورخودپراعتماد کرنا ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے بائیس بہمن مطابق دس فروری کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں میں پورے ایران ميں ایرانی عوام کی کروڑوں کی تعداد میں شرکت کو اس بات کا منہ بولتا ثبوت قراردیا کہ ایران کے عوام پہلے دن کی طر ح آج بھی اپنے انقلابی اصولوں سے وفادارہيں اوراس سیدھے راستے پرچلتے رہيں گے اوراس باربھی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر پورے ایران میں نکلنے والے جلوسوں میں ایرانی عوام گذشتہ برسوں کی طرح بھرپورطریقے سے شرکت کرکے دشمنوں کوایک  بارپھر مایوس کریں گے ۔