• صارفین کی تعداد :
  • 1364
  • 2/4/2009
  • تاريخ :

سٹلائٹ کی فضامیں روانگی پررہبرانقلاب اسلامی کا پیغام 

رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نےمکمل طورپر  ایران میں تیارکئےگئے <<امید>> سٹلائٹ کوفضامیں کامیابی کے ساتھ روانہ کئے جانے کے تاریخی کارنامہ کوان توقعات اورامیدوں کے صحیح  ہونے کی علامت قراردیا جواسلامی انقلاب نے لوگوں کے دلوں کے میں پیداکررکھی ہيں حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرجناب احمدی نژادکے مبارکبادی کے پیغام کے جواب میں جوانھوں نے ایرانی سائنسدانوں کی عظیم کامیابی کی مناسبت سے آپ کوارسال کیا تھا کچھ اس طرح مرقوم فرمایا ہے ۔  

                                                              

 بسمہ تعالی

 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹراحمدی نژاد

میں ان معززسائنسدانوں اور(متعلقہ )عہدیداروں کا دل کی گہرائیوں سے  شکریہ اداکرتاہوں کہ جن کی کوششوں اورمحنتوں سے یہ اہم اورقابل ستائش کارنامہ انجام پایا ہے ۔یہ ان سچی امیدوں کے صحیح ہونے کی ایک اورعلامت ہے جوملت ایران کے پرشکوہ اسلامی انقلاب نے(لوگوں کے ) دلوں میں پیدارکھی ہے ۔خداوندعالم آپ سب لوگوں کوسلامت رکھے اوراس کی تائييد ونصرت آپ لوگوں کے شامل حال رہے ۔        

 والسلام علیکم        

 سیدعلی خامنہ ای ۔ 15بہمن 1387


 صدر احمدی نژاد نے اپنے ایک خط میں رہبر انقلاب اسلامی کو امید سے موسوم راکٹ کو زمین کے مدار میں قرار دینے کی خبر کو انتہائی اہمیت حامل بتایا اور اسے دنیا کی حریت پسند اقوام کیلئے ایک حوصلہ افزا قدم قرار دیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام صدر احمدی نژاد کے خط کا مکمل متن  یہ ہے ۔

 

بسم الله الرحمن الرحیم

حضرت آیت الله خامنه ای (مدظلّه‌العالی) رهبر عزیز انقلاب اسلامی

سلام علیکم

جشن انقلاب کی دس روزہ تقریبات  اور اسلامی انقلاب کے چوتھے عشرے میں داخل ہونے کے ساتھ ہی جوسائنسی ترقی اور پیشرفت کا عشرہ ہے  انتہائی فخر کے ساتھ  یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ خلائی شعبے میں  آپ کے فرزندوں نے  دن رات ایک کرکے  اپنی ذاتی کاوشوں سے سٹلائیٹ . لانچر . راکٹ اور زمینی اسٹیشن تیار  کرنے میں کامیابی حاصل کی اور حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شب ولادت کی موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کا پہلا راکٹ زمین کے مدار میں بھیجدیا گیا   اور خدا پرستی انصاف اور صلحو دوستی کا پیغام پوری دنیا میں جاری کردیا گیا ۔بلا شبہ ملت ایران کا یہ اقدام عالمی سطح پر عظیم اور بڑی کامیابی ترقی پیشرفت کا سبب قرار پائے گا اور ہماری جوانوں کی خود اعتمادی ان کی  خداداد صلاحیتوں کے بارور ہونے اور  دنیا کی سبھی حریت پسند اقوام کے حوصلے بڑہانے  کا باعث بنے گا ۔ چنانچۃ میں اس موقع پر اس عظیم کامیابی پر حضرت ولی عصر (عج) جناب والا اور ایران کی عظیم قوم کی خدمت میں  مبار کباد پیش کرنے کے ضمن میں اس فیلڈ (خلائی شعبہ) میں کام کرنے والے سبھی افراد کی جانب سے  آپکے تعاون اور رہنمائیوں فرامین اور امید افزا ارشادات کا تہہ دل سے تشکر  اور قدردانی کرتاہوں  اور مجھے امید ہے کہ ہمارے مومن اور مخلص جوان بدستور آپ کی راہنمائیوں اور عنایات سے بہرہ مند رہیں گے۔ خداووند متعال سے آپکی صحت اور عزت و سربلندی اور ملت ایران کی روز افزوں ترقی کی دعا کرتا ہوں۔