امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (16تا 20)
امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (16)
سارے معاملات تقدیر کے تابع ہوتے ہیں یہاں تک کہ کبھی کبھی تدبیر سے موت واقع ہو جاتی ہے۔
امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (17)
آپ سے رسول اکرم کے اس ارشاد کے بارے میں سوال کیا گیا کہ ” ضعیفی کو خضاب کے ذریعہ بدل دو اورخبردار یہودیوں کی شبیہ نہ بنو“تو آپ نے فرمایا کہ یہ اس دور کے لئے ہے جب دیندار کم تھے لیکن آج اسلام کا دائرہ وسیع ہو چکا ہے اور وہ سینہ ٹیک کرجم چکا ہے لہٰذا ہر انسان کو اپنی پسند سے کام کرنا چاہیے ۔
امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (18)
آپ نے میدان جنگ سے کنارہ کشی کرنے والوں کے بارے میں فرمایا کہ ” ان لوگوں نے حق کو بھی چھوڑدیا اورباطل کی بھی مدد نہیں کی ۔
امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (19)
جو امیدوں کی راہ میں دوڑتا ہی چلا جاتا ہے وہ آخرمیں موت سے ٹھوکر کھا جاتا ہے ۔
امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (20)
با مروت لوگوں کی لغزشوں سے درگذر کرو کہ ایسا شخص جب بھی ٹھوکر کھاتا ہے تو قدرت کا ہاتھ اسے سنبھال کر اٹھا دیتا ہے ۔