• صارفین کی تعداد :
  • 2255
  • 12/28/2008
  • تاريخ :

اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی   

ایران کا جهنڈا

اسلامی جمہوریہ  ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے غزہ میں انسانیت سوز جرائم کے مرتکب ہونےوالے صیہونیوں کو عالمی عدالت کے سپرد کئےجانے اور کیفر کردار تک پہنچائے جانے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں  غزہ میں جاری نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے تعلق سے ملکوں اور بین الاقوامی اداروں کی ذمہ داری کی یاددھانی کرائي گئ ہے ۔

 

اس بیان میں کہا گیا ہےکہ  غزہ پٹی کے نہتے اور محصورعوام کے خلاف ستائيس دسمبر کو شروع ہونے والے صیہونی حملوں سے ایک بارپھر ثابت ہوگیا ہےکہ صیہونی حکومت کی سرکاری دہشتگردی انسان کےبنیادی ترین حقوق اور کرامت و وقار کی روایت کو مٹانے پر تلی ہوئي ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہےکہ شہری تنصیبات پر غیر قانونی صیہونی حکومت کے حملے جینوا کنونشنوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحی خلاف ورزی ہے

 

اس بیان میں  آیا ہےکہ غزہ میں فلسطینی بچوں اور عورتوں کو مہینوں کے محاصرے اور محرومیتوں کے بعد صیہونی حکومت نے اپنے وحیشانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے غزہ پرصیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس پرگہرے درد ورنج اور افسوس کا ا ظہارکیا ہے اور اس المیے کی جانب عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کومتوجہ کرایا گيا ہے اسی طرح صیہونی حکومت کے وحشیانہ اور دھشتگردانہ حملوں کو جوکہ امن عالم کے لۓ واضح خطرہ ہیں رکوانے کی ضرورت پرتاکید کی گئي ہے ۔