• صارفین کی تعداد :
  • 2236
  • 11/8/2008
  • تاريخ :

صدرکی تبدیلی سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہيں آئے گی 

آیت اللہ احمد جنتی

 ہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ جنتی کی امامت میں اداکی گئي ۔آیت اللہ جنتی نے دسیوں ہزار نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی طاقتوں کے مقابلے کی بنیادی شرط صبر اور استقامت ہے ۔خطیب جمعہ تہران نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی بنیادی پالیسی اسلام کی مخالفت کرنا ہے اور کسی بھی پارٹی کے اقتدار میں آنے سے یہ پالیسی تبدیل نہیں ہوگی ۔

 

آیت اللہ جنتی نے کہا کہ دنیا پر قبضہ جمانے اور اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے امریکہ دنیا میں تسلط پسندانہ پالیسیوں پر عمل کرتارہے گااور دنیا میں بدامنی پھیلاتارہے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکام عراق اور افغانستان کی نابودی کی قیمت پر اور صیہونی حکومت کی خوشنودی کےلئے اپنی کھوئي ہوئي ساکھ کودوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کررہےہیں ۔

 

آيت اللہ جنتی نے کہا کہ امریکہ کی آئے دن کی مشکلات میں مالیاتی بحران اور بازار حصص میں آنے والی کمی بھی ایک مشکل ہے جو اس ملک کے زوال کا آغاز ہے۔خطیب جمعہ تہران نے اسلام پسندی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور امریکہ کی پالیسیوں کے بارے میں  عالمی رائے عامہ کی شدیدمخالفت  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں سیاسی سماجی اور اقتصادی انقلاب کی زمین ہموارہوچکی ہے ۔   

اردو ریڈیو تہران