ملک میں خودکش حملے حرام اور ناجائز : متحدہ علماء کونسل پاکستان کا متفقہ
پاکستان میں متحدہ علماء کونسل نے متفقہ طورپر فتویٰ دیا ہے کہ ملک میں خودکش حملے حرام اور ناجائز ہیں۔ لاہور میں متحدہ علماء کونسل کا اجلاس ہوا جس میں جماعت اہل سنت،اہل تشیع،اہل حدیث،دیوبندی اور بریلوی علماء شریک ہوئے ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فتوی ٰ دیا گیا ہے کہ پاکستان میں خودکش حملے حرام اور ناجائز ہیں ۔اس موقع پر متحدہ علماء کونسل کے رہنما سرفرازنعیمی نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ عوامی تحریک کو روکنے کے لئے حکومت خودکش حملہ آوروں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ انھوں نے اسی طرح یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان میں سودی نظام ختم کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ علماء کا وفد جلد باجوڑ اور سوات کا دورہ کر کے حقائق سامنے لائے گا۔
متعلقہ تحریریں:
کربلا میں دہشت گردی اور بم دھماکےکی ایک کارروائی کو ناکام بنادیا گيا ہے