عبدالعظیم خان قریب
18 رمضان سنہ 1296 ہجری قمری کو ایران کے مایۂ ناز محقق اور ادیب میرزا عبدالعظیم خان قریب، ایران کے ایک شمالی شہر گرگان میں پیدا ہوئے ۔
ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے صرف و نحو ، منطق، ریاضی اور ادب کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی اور ان علوم میں مہارت حاصل کی ۔
استاد قریب نے فارسی زبان و ادب سے متعلق متعدد کتابیں تالیف کیں جن میں فارسی قواعد کی کتاب " قواعد فارسی " اور بڑے ایرانی شعراء اور قلمکاروں کے حالات زندگی اور ان کی منظوم اور نثری تخلیقات کے بہترین اقتباسات پر مشتمل کتاب " فوائد الادب " کا نام خاص طور سے لیا جا سکتا ہے۔ ایران کے اس ممتاز ادیب کا ایک اور شاہکار " تاریخ مفصل و جامع شعرائے ایرانی " یعنی ایرانی شاعروں کی مفصل اور جامع تاريخ ہے ۔
متعلقہ تحریریں:
بو علی سینا کا انتقال
مولوی جلال الدین بلخی