• صارفین کی تعداد :
  • 2600
  • 9/13/2008
  • تاريخ :

بو علی سینا کا انتقال

بوعلی سینا

یکم رمضان المبارک سن 428 ہجری قمری کو " شیخ الرئیس " کے نام سے معروف اہم ایرانی منجم ، فلسفی ، ریاضیدان اور طبیب بوعلی سینا کا 58 برس کی عمر میں ایران کے مغربی شہر ہمدان میں انتقال ہوا۔

انہوں نے بچپن میں ہی قرآن مجید حفظ کرلیا تھا۔ خود بوعلی سینا کے بقول انہوں نے 18 سال کی عمر میں ہی اس دور کے تمام علوم حاصل کرلئے تھے بوعلی سینا ان افراد میں سے تھے جو صلاحیت اور قابلیت کے لحاظ  سے انسانی کمال کی حد تک پہنچے ہو‏ئے اور تحقیق میں نہایت سنجیدہ تھے ۔ وہ مشرق اور مغرب میں ممتاز فلسفی اور طبیب کی حیثیت سے معروف تھے ۔

ابن سینا کے معاصر دانشوروں کے نظریات پر ان کے افکار کا گہرا اثر ہوا۔ جس کا سلسلہ صدیوں تک جاری رہا ۔ابن سینا کی متعدد اور بیش بہا کتب میں " شفا "، " قانون " اور دانشنامۂ علائی خاص طور سے قابل ذکر ہیں ۔


متعلقہ تحریریں:

بابا طاھر عریاں

خواجہ حافظ شیرازی