• صارفین کی تعداد :
  • 2034
  • 8/24/2008
  • تاريخ :

جنوبی امریکہ کی اقوام کی بیداری ایک مبارک واقعہ ہے

     

قائد انقلاب اسلامی اور جناب مورالس

قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی  سید خامنہ ای نے زور دے کر فرمایا ہے کہ جنوبی امریکہ کے علاقے کی ملتوں کی بیداری اور اپنے حقوق کی بازیابی کا ان کا فیصلہ ایک ایسا مبارک واقعہ ہے جو بڑی طاقتوں کے لۓ یقینا خوش آئند نہیں ہے ۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بولیویہ کے صدر اوو مورالس اور ان کے ساتھ ایران آنے والے وفد سے ملاقات میں بولیویہ کے حالیہ ریفرنڈم میں اوو مورالس کو عوام کی جانب سے  دوبارہ ملنے والے بھاری ووٹوں کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ فرمایا آپ کا عوامی جذبہ اور غریب و نادار طبقات کی جانب توجہ اور عوام کی خدمت کا جذبہ بہت گراں قدر جذبہ ہے ، یہی جذبہ اقوام کی سربلندی کا باعث بن سکتا ہے۔ قائد انقلاب اسلامی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوۓ کہ بولیویہ کے حالیہ واقعات تمام خود مختار ممالک اور ملتوں کے لۓ خوش آئند ہیں کہا کہ سامراجی طاقتیں یقینا آپ پر دباؤ ڈالیں گی کیونکہ وہ ایسے جذبے کی مخالف ہیں۔

 

لیکن اس دباؤ کے مقابلے میں ثابت قدمی ، عمدہ  جذبہ اور خدا پر توکل کامیابی کا باعث بنے گا ۔ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ تہران میں جناب مورالس کے مذاکرات دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مزید توسیع کا موجب ہوں گے۔