• صارفین کی تعداد :
  • 2044
  • 8/12/2008
  • تاريخ :

امریکہ کی تسلط پسندی کا خاتمہ

صدر مملکت جناب محمود احمدی نژاد اور صدر عبدالعزیز بو تفلیقہ  

صدر مملکت جناب محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکہ کی تسلط پسندی اپنے خاتمے کے قریب ہے۔آج تہران میں الجزائر کے صدر عبدالعزیز بو تفلیقہ کے ساتھ ملاقات میں صدر احمدی کہا موجودہ عالمی نظام اپنی افادیت کھو بیٹھا ہےاور سیاسی ،اقتصادی اور سیکورٹی سسٹم دنیا کے ملکوں کے درمیان منصفانہ بنیادوں پر تعاون کے قیام کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

 

صدر احمدی نژاد نے کہا کہ سلامتی کونسل اور دیگر عالمی ادارے  عراق ، افغانستان ،فلسطین ، لبنان اور سوڈان سمیت   دینا کے مختلف ملکوں اور خطوں میں جنگ اور قتل عام روکنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ صدر نے کہا کہ یہ ادارے اور سسٹم محض بڑی طاقتوں کے مفادات کا محافظ بنا ہوا ہے۔

 

 صدر مملکت نے عالم اسلام میں ایران اور الجزائر کے موثر کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے مسلم ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی تبادلہ خیال کے ذریعے خطے کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لایا جاسکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ الجزائر کے صدر عبدالعزیز بو تفلیقہ گزشتہ رات ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے تھے اور آج ایوان صدر  میں صدر احمدی نژاد نے معزز مہمان اور انکے ہمراہ وفد کا پر تپاک خیر مقدم کیا ۔