بشار اسد کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات
شام کے صدر بشار اسد اور ان کے ہمراہ وفد نے آج رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نےایران اور شام کے تعلقات کو عمدہ اور مستحکم قراردیا۔ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی نے ایران اور شام کی پوزیشن کو ماضی سے بہتر بتاتے ہوئے فرمایا کہ دونوں ممالک نےعلاقائي اور عالمی مسائل کے سلسلے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ صدر بشار اسد کےوالد مرحوم حافظ اسد نے ایران اور شام کے مستحکم روابط کی بنیاد رکھی تھی جوکہ ان تعلقات میں خلل ڈالنے کی بے پناہ کوششوں کے باوجود اب بھی پابرجاہے ۔
رہبر انقلاب اسلامی نے صدر بشار اسد سے کہا کہ آپ نے بھی اپنے والد مرحوم کی روش جاری رکھی ہے اور دونوں ملکوں کے اچھے روابط اسی روش کا نتیجہ ہیں ۔
شام کے صدر بشار اسد نے اس ملاقات میں کہا کہ تہران دمشق کے تعلقات مستحکم اور اسٹراٹیجک ہیں انہوں نے کہ یہ ملاقات ایسے عالم ميں انجام پائي ہے کہ ہم ایک طرف لبنان میں حزب اللہ کی عظیم کامیابیوں اور فلسطین میں حماس کے استحکام اور دوسری طرف سے دشمنوں کو کمزورہوتادیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے صدراحمدی نژاد کےساتھ مذاکرات کو مفید اور مثبت قراردیا۔