• صارفین کی تعداد :
  • 1537
  • 7/8/2008
  • تاريخ :

صدر احمدی نژاد :

ڈی ایٹ رکن ممالک کو دنیا میں انصاف ، دوستی اورصلح کا علمبردار ہونا چاہیے

صدر احمدی نژاد

ایران کے صدر ڈآکٹر محمود احمدی نژاد نے ملائشیاء میں ڈي ایٹ رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں بین الاقوامی سطح پر بے انصافی اورسیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی میدان میں الہی اور انسانی اقدار سے دوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ شرائط کے پیش نظر گروپ ڈي ایٹ باہمی تعاون اور توسیع کے ذریعہ دنیا کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے حکومتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے صدر ڈآکٹر محمود احمدی نژاد نے ملائشیاء میں ڈي ایٹ رکن ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس میں  بین الاقوامی سطح پر بے انصافی  اورسیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی میدان میں الہی اور انسانی اقدار سے دوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ شرائط کے پیش نظر گروپ ڈي ایٹ باہمی تعاون اور توسیع کے ذریعہ دنیا کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

 

صدر احمدی نژاد نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ناانصافی پر مبنی نظام اپنی اہمیت کھو چکا ہے اورسامراجی نظام نے بین الاقوامی سطح پر مسائل کو ختم کرنے کے بجائے عالمی برادری کے لئےمزید مسائل اور مشکلات پیدا کی ہیں ۔ صدر نے کہا کہ فلسطینیوں کی ساٹھ سالہ مشکلات اسی نظام کی پیدا کردہ ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں فلسطینی بچے عورتیں اور مرد آوارہ وطن ہیں عراق میں مسائل اسی نظام کے پیدا کردہ ہیں سامراجی نظام نے افغانستان میں تسلط پیدا کرکے وہاں منشیات کی پیداوارمیں اضافہ کیا ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ڈي ایٹ رکن ممالک باہمی تعاون میں فروغ کے ذریعہ اس صورتحال کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کے زوال کا وقت قریب آچکا ہے اور دنیا میں عدل و انصاف قائم کرنے کی اس وقت اشد ضرورت ہے۔