• صارفین کی تعداد :
  • 1587
  • 7/8/2008
  • تاريخ :

سید محمد علی حسینی

سید محمد علی حسینی

حزب اللہ کے بارے میں برطانوی حکومت کا مؤقف بے معنی ہے . وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانیہ ہی اسرائیلی دہشت گرد حکومت کا اصلی بانی ہے اور اس نے ہمیشہ فلسطینیوں پراسرائیل کے ظلم و بربریت کی حمایت کی ہے لہذا حزب اللہ کے بارے میں اس کے بیان کی کوئی قدر وقیمت نہیں ہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے برطانیہ کی طرف سے حزب اللہ کو دہشت گرد گروپ کی فہرست میں قراردینے کے سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا ہے کہ برطانیہ اسرائیلی دہشت گرد حکومت کا اصلی بانی ہے اور اس نے ہمیشہ فلسطینیوں پراسرائیل کے ظلم و بربریت کی حمایت کی ہے لذا حزب اللہ کے بارے میں اس کے بیان کی کوئی قدر وقیمت نہیں ہے۔

 

اورنہ ہی اس کی کوئی قانونی حیثیت ہے انھوں نے کہا کہ حزب اللہ کی اسرائیل پر تاریخی فتح سے  برطانیہ کو سخت صدمہ پہنچا ہے اور حزب اللہ لبنان کا لبنانی عوام کے تمام سیاسی اور سماجی گروپوں میں اہم مقام حاصل ہے اور پورا لبنان حزب اللہ کے ساتھ ہے جس کی بنا پر برطانیہ کو برہمی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو ملک اسرائیلی حکومت اور اس کے مظالم کا طرفدار ہے یقینا وہ حزب اللہ کا مخالف ہے۔