• صارفین کی تعداد :
  • 1515
  • 6/25/2008
  • تاريخ :

یورپی یونین ملت ایران کے حقوق کا احترام کرے - محمد علی حسینی  

 

محمد علی حسینی

اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے ایران کے خلاف مالی پاندیاں لگائے جانے کے یورپی یونین کے تنگ نظرانہ فیصلوں کے رد عمل میں  یورپی یونین کونصیحت کی ہے کہ وہ  ملت ایران کے جائز حقوق کا احترام کرے۔

محمد علی حسینی نے کہا کہ  ایسی حالت میں کہ جب  مجوزہ پیکجوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ایران کے خلاف مالی پابندیالگائے جانےکے بارے میں یورپی یونین کا غیر قانونی ، دوغلا اور متضاد رویہ بے معنی ہے اور اس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔انہوں نے ایران کی قوم کے جائز حقوق کے بارے میں دشمنانہ  اور سیاسی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنا لوجی میں ترقی کے لئے ملت ایران کے جائز حقوق اور قومی عزائم کے سلسلے میں ڈنڈے اورگاجر کی  پالیسی لا حاصل ہے اور ملت اوراپنے  حقوق کے حصول کی کوششوں کے سلسلے میں ایرانی عوام کے مضبوط عزم وارادے  پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا محمد علی حسینی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس طرح کی روش کے  نتائج برعکس نکلتے ہيں   کہا کہ اس طرح کے اقدامات  نے ایرانی عوام اور  حکومت  کے عزائم کو اپنے حقوق کے حصول کے سلسلے میں مزید مستحکم اور یورپ والوں کے مفادات سے متعلق مواقع کو ختم کردیا ہے اور یہ کہ اس سے مسائل کے سفارتی حل کے سلسلے میں کوئی مدد نہیں ملے گی انہوں نے یورپی یونین کو مشورہ دیا کہ وہ دکھاوے کے اقدامات سے پرہیز ، ملت ایران کے جائز حقوق کے احترام  اور  ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کے اصولوں پر عمل  اور فریقین کے پیش کردہ پیکجوں کے مشترکات کی بنیاد پر مفاہمت آمیز راہ حل پر کی جانب پلٹ آئے ۔